دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

وقسرًا کہاں تك پھیلنے کی قابلیت ہے کہ اس سے ذرہ بھرقسرزائد واقع ہو توقطعًا خارق ہو اور اس حد تك یقینا تحمل کے قابل ولائق ہو تجاویف حاصلہ وتجاویف صالحہ میں ہرجگہ کتناتفرقہ ہے۔الٰی غیر ذٰلك من الاحوال الزاھرۃ فی السطوح الظاھرۃ (اس کے علاوہ روشن احوال، ظاہرسطحوں میں۔ت)یہ تمام تفاصیل تو یعلم ما فی الارحام کے لاکھوں سمندروں سے ایك خفیف قطرہ بھی نہیں اسی کوبتادو۔

"فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا وَلَنۡ تَفْعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ ۚۖ اُعِدَّتْ لِلْکٰفِرِیۡنَ﴿۲۴﴾"[1]

پھراگرنہ بتاؤ اورہرگز نہ بتاسکو گے توڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن ہیں آدمی اورپہاڑ، تیاررکھی ہے کافروں کے لئے۔

بالجملہ اس اعتراض کی ایك بہت ناقص نظیریہ ہوسکتی ہے کہ بادشاہ تمام روئے زمین اپنی مدح کرے، میں ہوں مالك خزائن عامرہ میں ہوں صاحب اموال متکاثرہ، میرے لئے ہیں بلاد وقری کے محصول، پہاڑوں کے حاصل، صحراؤں کی کانیں، دریاؤں کے محاصل، یہ سن کر ایك بے ادب، گستاخ، فقیر، قلاش، گدیہ گر، بے معاش، لنجھا، بولا، اندھا، ہیولے چوتڑوں کے بل گھسٹتا بادشاہ ہی کے کسی گاؤں میں بادشاہ ہی کی رعیت سے ہاتھ پاؤں جوڑکربادشاہ ہی کے دئیے ہوئے مال سے ایك پھوٹی کوڑی مانگ لائے اورسربازار تالیاں بجائے کہ لیجئے بادشاہ تواپنے ہی آپ کومالك خزائن واموال ومحاصل معادن وبحار وجبال بتاتاتھا یہ دیکھو مدتوں مصیبت جھیل کر پاپڑبیل کرہم نے بھی ایك کانی کوڑی پائی ہے کیوں ہم بھی مالك خزائن ومحاصل بحارہوئے یا نہیں مسلمانوں نہ فقط مسلمانوں ہرقوم کے عاقلوں کیا اس اندھے کاہلکاسالقب مجنون نہ ہوگا کیا اس سے نہ کہاجائے گاکہ اوبے عقل اندھے کیابادشاہ نے کہیں یہ فرمایاتھا کہ ہمارے خزانہائے عامرہ کے سواممکن نہیں کسی کے پاس کوئی پھوٹی کوڑی نکل سکے اگرچہ ہماری عطا کی ہوئی ہو، حاش ﷲ سلطان نے توجابجاصاف فرمادیاہے کہ ہم نے اپنی رعایاکوبہت اموال کثیرہ عطایائے عزیزہ انعام فرمائے ہیں اورہمیشہ فرمائیں گے، ہاں اصل مالك ہمارے سوا کوئی نہیں نہ ہمارے برابر کسی کاخزانہ ہو، اومجنون اندھے! کیایہ بھیك کی کوڑی لاکر تواس کا ذاتی مالك بے عطائے سلطان ہوگیا یااس پھوٹی کوڑی سے تیرامال خزائن شاہی کے برابرہولیا


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن