دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

کچھ نہ کہہ سکتے تھے کہ میم صاحب کے پیٹ میں مس میڈیم ہے یاباوالوگ، ازلی ابدی واجب کیسے کہہ سکتے ہوجب تم خود ہی حادث فانی باطل ہو، ازلی بڑی چیزہے ایام حمل ہی مدتوں اپنے جہل وعجزکااقرارکرناپڑے گا جب تك نطفہ صورت نہ پکڑے پانی کی بوند یاخون بستہ یاگوشت کاٹکڑا رہے، ڈاکٹرصاحب کی ڈاکٹری کچھ نہیں چل سکتی کہ نرنظرآتا ہے یامادہ۔کیاتمہارا علم ثابت ونا قابل نقصان وزیادت ہے استغفراﷲ قبل مشاہدہ کی حالت کومشاہدہ اجمالی، مشاہدہ اجمالی کو نظرتفصیلی، نظرتفصیلی بالائی کو نظربعد تصریح عملی سے ملاؤ۔حالت التفات وذہول کافرق دیکھو پھرطریان نسیان توسرے سے ارتفاع ہے۔کیاتمہارا علم کامل ہے، حاش ﷲ اضافات بتانے کی کیاقدرت کہ وہ غیرمتناہی ہیں مثلًا اس کے بدن کاکوئی ذرہ لے لیجئے اور اس کی ماں کے بدن اور تمام اجسام عالم میں جتنے نقطے فرض کئے جاسکتے ہیں اس کے بدن کے ہرذرے کا اس ہرنقطہ ارضی وسماوی وشرقی وغربی وجنوبی و شمالی ونزدیك ودوروموجود وحال وماضی واستقبال سے بعد بتاؤ یہ لاتعدولاتحصٰی خطوط جوہرنقطہ جسم جنین سے تمام نقاط عالم تك نکل کر بے حدوبے شمار زاویے بناتے آئے ہرزاویے کی مقداربولو، نہ سہی یہی بتادو کتنے خطوط پیداہوں گے، نہ سہی یہی کہہ دو کہ تمام اجسام جہان میں کتنے نقطے نکلیں گے، نہ سہی اتناہی کہو کہ صرف جنین کے بدن میں کس قدر نقاط مانے جائیں گے اور جب یہ ادنٰی علم جوعلوم الٰہیہ متعلقہ بجنین کے کروڑہاکروڑحصوں سے ایك حصہ بھی نہیں ایك جنین میں بھی اس قلیل کے اقل القلیل حصے کاجواب نہیں دے سکتے اگرچہ دنیابھر کے ڈاکٹروپادری اکٹھے ہوجاؤ توباقی علوم کی کیاگنتی ہے حالانکہ واﷲ العظیم یہ تمام علوم تمام نسبتیں تمام خطوط تمام نقاط تمام زاویے تمام مقادیرگزشتہ وموجودہ وآئندہ تمام جن وبشر وحیوانات کے تمام حملوں میں رب العزت آن واحد میں معًا تفصیلًا ازلًا ابدًا جانتا ہے اور یہ اس کے بحار علوم سے ایك قطرہ بلکہ بے شمار یم سے ادنٰی نم ہے اوریہ سب کاسب مع ایسے ایسے ہزارہاعلوم کے جن کی اجناس کلیہ تك بھی وہم بشری نہ پہنچ سکے شمارافراد درکنار سب انہیں دو کلموں کے سرخ میں داخل ہیں کہ یعلم مافی الارحام جانتاہے جوکچھ پیٹ میں ہے۔تمہاری تنگ نظری کوتاہ فہمی دولفظ دیکھ کر ایسے سستے سمجھ لئے کہ ایك آلے کی ناچیزوبے حقیقت ہستی پرعلم ارحام کے مدعی بن بیٹھے، ہاں نصب و اضافات کوجانے دوکہ نامتناہی معدود ومحدود ہی اشیاء بتاؤ اوروہ بھی کسی ایك جنین کی نسبت اوروہ بھی خاص اپنے گھر کے کہ آدمی کوگھرکاحال خوب معلوم ہوتاہے اپنا اوراپنی جوروکاواقعہ توخود اسی پرگزرا اس کے سامنے ہی گزرا اوراوپر سے مدددینے کو آلہ موجودکوئی پادری صاحب آلہ لگاکر بولیں کہ جس وقت ان کی میم صاحب کوپیٹ رہانطفہ کتنے وزن کا گراتھا اس میں کتنے حیوان منوی تھے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن