30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے ناپیدکنارصحراؤں سے ایك ذلیل ذرہ ہے کہ اﷲ تعالٰی نے سکھایا آدمی کو جو اسے معلوم نہ تھا، دیکھو ابھی تمہیں آیت سناچکا ہوں کہ اﷲ نے تمہیں نکالا ماں کے پیٹ سے نرے جاہل کہ کچھ نہ جانتے تھے پھرتمہیں عقل وہوش وچشم وگوش دئیے کہ اس کاحق مانو، تم نے اچھا حق ماناکہ اسی کی برابری کرنے لگے، اوراگریہ مقصود کہ اس سے تمہیں ان سات وجوہ مخصوصہ بحضرت باری عزوجل سے کسی وجہ کاعلم مل گیا تو یہ اس سے بھی لاکھوں درجہ بدترجنون ہے۔کیایہ علم تمہاراذاتی ہے، عطائے الٰہی سے نہیں؟ اہل کتاب کہلاتے ہو شاید، ایساخدائی دعوٰی تونہ کرو۔ابھی چندروزہوئے تم اس آلے سے جاہل تھے اﷲ عزوجل نے تمہیں تمہاری بساط کے لائق عقل دی، ریاضی سکھائی، دنیاکمانے کی راہ بتائی، تمہارے ذہن میں اس کا طریقہ ڈالا، آنکھیں ہاتھ جوارح دئیے جن کے ذریعہ سے کام کرسکو، جس چیزکاکوئی آلہ بناؤ اورجس چیز پراسے استعمال میں لاؤ انہیں تمہارے لئے مسخر کیااسباب مہیاکرکے تمہارے دل میں اس کاخیال ڈالاپھر تمہارے جوارح کو کام کی طرف مصروف فرمایا پھر محض اپنی قدرت کاملہ سے بنادیا اوراس کابننا تمہارے ہاتھوں پرظاہرہواتم سمجھے ہم نے اپنی قدرت اپنے علم سے بنالیا اندھے ہمیشہ ایساہی سمجھا کرتے ہیں جوظاہری سبب کے غلام اورحلقہ بگوش اورمسبب وخالق وعالم وقادر حقیقی سے غافل وبیہوش ہیں " کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہُ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿۳۵﴾"[1] (اﷲتعالٰی یونہی مہرکردیتاہے متکبرسرکش کے سارے دل پر۔ت)جیسے قارون ملعون جسے اﷲ عزوجل نے بے شمارخزانے دئیے دنیابھرکی نعمتیں بخشیں جب اس سے کہاگیا "اَحْسِنۡ کَمَاۤ اَحْسَنَ اللہُ اِلَیۡکَ"[2] بھلائی کرجیسے اﷲ نے تیرے ساتھ بھلائی کی، تو کافرکیابکتا ہے "اِنَّمَاۤ اُوۡتِیۡتُہٗ عَلٰی عِلْمٍ عِنۡدِیۡ ؕ"[3]یہ تومجھے ایك علم سے ملاہے جو مجھے آتا ہے۔پھر بدلا دیکھا کس مرنے کا چکھا:
|
"فَخَسَفْنَا بِہٖ وَ بِدَارِہِ الْاَرْضَ ۟ فَمَا کَانَ لَہٗ مِنۡ فِئَۃٍ یَّنۡصُرُوۡنَہٗ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ ٭ وَ مَا کَانَ مِنَ المُنۡتَصِرِیۡنَ ﴿۸۱﴾"[4] |
دھنسادیاہم نے اسے اور اس کے گھر کوزمین میں پھرنہ ہوئے اس کے کچھ یارکہ اسے بچالیتے اﷲ کی گرفت سے اورنہ وہ مدد لاسکا۔ |
اور اس علم کاغنی نہ ہونا خودبدیہی کہ ایك بے جان آلے کی بودگی پرہے جب تك آلہ نہ تھا توڈاکٹرصاحب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع