30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں نکرہ منفیہ پھرتاکید بہ من اور مافی الارحام عموم ما اورلام استغراق سے،وعلٰی ھذالقیاس۔اب آلہ محدثہ کی طرف چلئے، فقیر اس پرمطلع نہ ہوا،نہ کسی سے اس کا کچھ حال سنا،ظاہرایسی صورت میسرنہیں کہ جنین رحم میں بحال " فِیۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ" [1] تین اندھیریوں میں رہے اوربذریعہ آلہ مشہود ہوجائے اس کاجسم بالتفصیل آنکھوں سے نظرآئے کہ بعد علوق فم رحم سخت منضم ہو جاتاہے جس میں میل سرمہ بدقت جائے اوراس جائے تنگ وتارمیں جنین محبوس ہوتاہے وہ بھی یوں نہیں بلکہ خود اس پرتین غلاف اورچڑھے ہوتے ہیں اورایك غشائے رفیق ملاقی جسم مبین جس میں اس کا فضلہ عرق جمع ہوتاہے اس پرایك اورحجاب اس سے کثیف ترمسمّٰی بہ غشائے لفافی جس میں فضلہ بول مجتمع رہتاہے اس پرایك اورغلاف اکثف کہ سب کو محیط ہے جسے شیمہ کہتے ہیں،ایسی حالتوں میں بدن نظرآنے کاکیامحل ہے،توظاہرًا آلے کامحصل صرف بعض علامات وامارات ممیزہ منجملہ خواص خارجیہ کابتاناہوگا جن سے ذکورت وانوثت کاقیاس ہوسکے،جیسے رحم کی تجویف ایمن یاایسرمیں حمل کاہونا یا اوربعض تجربیات کہ تازہ حاصل کئے گئے ہوں،اگراسی قدرہے جب توکوئی نئی بات نہیں پہلے بھی مجربین قیاسات فارقہ رکھتے تھے جیسے دہنی یا بائیں طرف جنین کی بیشتر جنبش،یا حاملہ کی پستان راست یا چَپ کے حجم میں اقرایش،یاسرہائے پستان میں سرخی یا ادواہٹ آنا، یارنگ روئے زن پرشادابی یاتیرگی چھانا،یاحرکات زن میں خفت یاثقل پانا،یا قارورے میں اکثر اوقات حمرت یابیاض غالب رہنی،یاعورت کے خلاف عادت بعض اطعمہ جیدہ یاردیہ کی رغبت ہونی،یاپشم کبود میں زرادند مدقوق بعسل سرشتہ کاصبح علی اریق حمول اور ظہرتك مثل صائم رہ کرمزہ دہن کاامتحان کہ شیریں ہوایاتلخ،الٰی غیرذٰلك مما یعرفہ اھل الفن ولکل شروط یراعیھا البصیر فیصیب الظن(اس کے علاوہ جس کو اہل فن جانتاہے اورعقلمند تمام شرائط کوملحوظ رکھتاہے توگمان درست ہوتاہے۔ت)
اورعجائب صنع الٰہی جلت حکمتہ سے یہ بھی محتمل کہ کچھ ایسی تدابیر القافرمائی ہوں جن سے جنین مشاہدہ ہی ہوجاتاہو مثلًابذریعہ قواسر پانچوں حجابوں عــــــہ میں بقدر حاجت کچھ توسیع وتفریح دے کر
|
عــــــہ:ہرسہ غشاہائے مذکورہ وفوق انہا زیروبالا دوطبقہ زہدان برہمدگرغلاف است۱۲ |
تین مذکورہ پردے اوران پراوپرنیچے دوطبقے زہد کے ایك دوسرے پر غلاف ہیں۔۱۲(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع