30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھذا دونك [1] ای قریب۔ |
یہ تیرے قریب ہے۔(ت) |
ظاہرہے کہ معنی ۷ و۸ کوتویہاں سے تعلق ہی نہیں۔اورباقی معانی سب مخالف قرآن ہیں۔قرآن عظیم یہ حصر فرماتایہ چاہتاہے کہ اﷲ عزوجل کسی کوتکلیف نہیں دیتا مگربقدرقدرت ووسعت وطاقت۔اوریہاں یہ حصرہوگا کہ اﷲ سبحانہ کسی کوتکلیف نہیں دیتا مگراس کی طاقت کے سوا،یاطاقت سے نیچے،یاطاقت کے اوپر،یاطاقت سے کم،یاطاقت سے اس پار،یاطاقت سے اِس پار۔اوریہی نیچے اورکم اور اس پار کاحاصل۔دومعنی اخیر میں نکلے گا کہ ان پانچوں معنی میں منتہی تك نہ پہنچنا ملحوظ ہے۔صحاح و صراح ومجمع البحاروغیرہامیں ہے:معناہ تقصیر عن الغایۃ [2] (اس کامعنی ہے کہ غایت تك نہ پہنچنا۔ت)توان پانچوں کاحصر صریح مخالف قرآن ہے اور ان دویعنی اوپر اوراس پار کاشدید مناقض۔اورسِوا توصراحۃً نقیض معنی قرآن ہے۔وبعد التیاوالتی تاویلات دورازکارکوگنجائش دی جائے توایہام معانی باطلہ نقد وقت ہے اور اسی قدر منع کے لئے بس ہے۔
|
فی ردالمحتار وغیرہ من معتمدات الاسفار مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع[3]۔واﷲ سبحانہ و تعالٰی اعلم۔ |
ردالمحتاروغیرہ معتمد کتابوں میں ہے کہ محض معنی محال کا ایہام ممانعت کے لئے کافی ہے۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع