30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب پیشوا اورمہربانی ہے۔ت)زمانہ ختمیت میں آخر دہرتك قرآن عظیم وحضورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امام ہیں، جس نے انہیں نہ پہچانا ظاہرکہ وہ جاہلیت کی موت مرا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۵۷: مسئولہ جناب حافظ سیدعبدالجلیل صاحب مارہروی ۱۲جمادی الآخرہ ۱۳۱۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك خطبہ میں ہے لایکلّف اﷲ نفسا الا دون وسعھا۔یہ پڑھناکیساہے اور یہاں دون کامحل کیاہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
آیہ کریمہ بدون "دون" ہے،خطبہ میں اگرچہ نہ وہ آیت ہوناضرور،نہ قرآن عظیم سے اقتباس محذور،مگرزیادت موہومہ خلاف مراد محذور۔
دون زبان عرب میں دس معنی پرمشتمل ہے:
|
(۱)غیر،" اَئِفْکًا اٰلِہَۃً دُوۡنَ اللہِ تُرِیۡدُوۡنَ ﴿ؕ۸۶﴾"[1]،ای غیرہ[2]۔ (۲)تحت[3]،" وَ مِنَّا دُوۡنَ ذٰلِکَ ؕ"[4]۔ (۳)فوق،فھی اذن من الاضداد کما افادہ المجد[5]۔ (۴)اقل،لیس فیمادون خمس اواق صدقۃ[6]۔ |
غیر،کیابہتان سے اﷲ تعالٰی کے سوا اورخدا چاہتے ہو یعنی اس کا غیر۔(ت) تحت،اورہم میں سے کچھ اس سے کمترہیں۔(ت) فوق،تو اس صورت میں یہ اضداد کے قبیلہ سے ہوگا جیساکہ مجد نے اس کاافادہ فرمایاہے۔(ت) اقل،پانچ اوقیہ سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے(ت) |
(۵و۶)وراء وامام،یعنی اس پار یا اس پار ؎
|
کیف الوصول الٰی سعاد و"دونھا" قلل الجبال ودونھن حتوف[7] |
وراء وامام،سعاد تك کیسے پہنچاجاسکتاہے حالانکہ اس کے سامنے بلندچوٹیوں والے پہاڑ ہیں اور ان کے پیچھے موتی ہیں۔ |
[1] القرآن الکریم ۳۷/ ۸۶
[2] جلالین تحت الآیۃ ۳۷/ ۸۶ اصح المطابع ص۳۷۶
[3] تاج العروس باب النون فصل الدال تحت لفظ "دون" داراحیاء التراث العربی بیروت ۹/ ۲۰۳
[4] القرآن الکریم ۷۲/ ۱۱
[5] القاموس المحیط باب النون فصل الدال تحت لفظ "دون" مصطفی البابی مصر ۴/ ۲۲۵
[6] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ ۱/ ۱۸۹ و ۱۹۴ وصحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ ۱/ ۳۱۵
[7] ابجدالعلوم علم التعابی فی الحروب ۲/ ۱۶۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع