دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

یتکبرون فتکبرت عن السجود لکونك منھم[1]۔

میں سے تھا سجدہ سے تکبرکیا۔(ت)

یاعالین کوبمعنی بلند ورفیع المرتبت لیں،اورمعنی یہ ہوں کہ تونے جوسجدہ نہ کیایہ تیراتکبرتھا کہ واقع میں تجھے آدم پربڑائی نہیں اوربراہ غرور آپ کوبڑاٹھہرایا،یاواقع ہی تجھے اس پر فضیلت۔بیضاوی میں ہے:

"استکبرت ام کنت من العالین" تکبرت من غیر استحقاق اوکنت ممن علا واستحق التفوق[2]۔

تونے تکبرکیایاعالین میں سے تھا۔مطلب یہ کہ بے استحقاق کے توغرور میں مبتلا ہوایاان میں سے تھا جن کو بلندی اور تفوق حاصل ہے۔

اوریہ معنی نہیں کہ ملائکہ میں کوئی گروہ عالین ہے کہ وہ حکم سجود سے مستثنٰی تھا وان وقع فی کلام سیدنا الشیخ الاکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اگرچہ ہمارے سردار شیخ اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے کلام میں واقع ہواہے۔ت)رب عزوجل نے متعدد تاکیدوں سے مؤکد فرمایا۔"فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِکَۃُ کُلُّہُمْ اَجْمَعُوۡنَ ﴿ۙ۷۳﴾"[3]تمام،جمیع،سب ملائکہ نے سجدہ کیا۔فاللام للاستغراق واکدت بکل واکد باجمعون (لام استغراق کے لئے ہے پھر لفظ کل اور اجمعون کے ساتھ تاکید لائی گئی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۵۳ تا ۲۵۵:               ازملك بنگال ضلع فریدپور موضع پٹوراکاندے مرسلہ محمدشمس الدین صاحب

(۱)بعدولادت حضرت عیسٰی علیہ السلام حضرت مریم بنت عمران باکرہ تھیں یانہیں؟

(۲)قرآن مجیدمیں ناسخ کی آیتیں کتنی ہیں اورمنسوخ کتنی؟

(۳)آنحضرت اور حضرت عیسٰی علیہما الصلوٰۃ والسلام کے درمیان کوئی اوررسول تھے یانہیں؟

الجواب:

(۱)سیدنا عیسٰی کلمۃ اﷲ علٰی نبینا الکریم وعلیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی ولادت کے بعد بھی حضرت بتول طیبہ طاہرہ سیدتنا مریم بکر تھیں،بکرہی رہیں،اوربکرہی اٹھیں گی،اوربکر ہی جنت النعیم میں داخل ہوں گی یہاں تك کہ حضورپرنورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلیہم اجمعین کے  


 

 



[1] معالم التنزیل(تفسیرالبغوی) تحت آیۃ ۳۸/۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴/ ۶۰

[2] انوارالتنزیل(تفسیرالبیضاوی) تحت آیۃ ۳۸/۷۵ دارالفکربیروت ۵/ ۵۵

[3] القرآن الکریم ۳۸/۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن