دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ابی حدثنی عمی حدثنی ابی عن ابیہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما ان رجلا یقال لہ ثعلبۃ ابن ابی حاطب اخلف ماوعدہ فقصّ اﷲ تعالٰی شانہ فی القراٰن ومنھم عاھداﷲ الٰی قولہ یکذبون[1]۔

مجھ سے میرے باپ نے بیان کیااس نے کہامجھ سے میرے چچانے بیان کیااس نے کہا مجھ سے میرے باپ نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا انہوں نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیاایك شخص کوثعلبہ بن ابی حاطب کہاجاتاہے جس نے اﷲ تعالٰی کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی اﷲ تعالٰی نے اس کے حال کو قرآن مجید میں بیان فرمایایعنی "ومنھم من عٰھداﷲ" سے "یکذبون" تک۔ (ت)

تفسیرمعالم میں ہے:

قال الحسن ومجاھد نزلت فی ثعلبۃ بن ابی حاطب[2] الخ۔

امام حسن اورمجاہد نے کہایہ آیت ثعلبہ بن ابی حاطب کے بارے میں نازل ہوئی الخ(ت)

تفسیرابن جریروثعلبی وغیرہم میں حضت ابوامامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی:

فانزل اﷲ تعالٰی فیہ ومنھم من عاھداﷲ الخ وعند رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رجل من اقارب ثعلبۃ فسمع ذٰلك فخرج حتی اتاہ فقال ویحك یاثعلبۃ قد انزل اﷲ فیك کذا وکذا فخرج ثعلبۃ حتی اتی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

تواﷲ تعالٰی نے اس کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی "اور ان میں کوئی وہ ہیں جنہوں نے اﷲ سے عہد کیاتھا" الخ اس وقت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پاس ثعلبہ کے قریبی رشتہ داروں میں سے ایك شخص موجودتھا جس نے اس آیت کو سنا تووہ وہاں سے نکلا اورثعلبہ کے پاس آکے کہااے ثعلبہ! تیرے لئے ہلاکت ہو اﷲ تعالٰی نے تیرے بارے میں ایسا ایساحکم نازل فرمایاہے۔توثعلبہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پاس

 


 

 



[1] جامع البیان(تفسیر ابن جریر)تحت آیۃ ۹/ ۷۵ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۰/ ۲۱۳

[2] معالم التنزیل(تفسیر البغوی تحت آیۃ ۹/ ۷۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۲۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن