دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں زکوٰۃ لے کرحاضرہوا حضورنے قبول نہ فرمائی۔پھرصدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خلافت میں لایا انہوں نے فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے تیری زکوٰۃ قبول نہ فرمائی اورمیں قبول کرلوں،ہرگز نہ ہوگا۔پھرخلافت فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں حاضرلایا،فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وابوبکر قبول نہ فرمائیں اورمیں لے لوں یہ کبھی نہ ہوگا۔پھرخلافت عثمن ذی النورین غنی رضی اﷲ عنہ میں لایا،فرمایارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصدیق وفاروق نے قبول نہ فرمائی میں بھی نہ لوں گا۔آخر انہیں کی خلافت میں مرگیا۔اﷲ عزوجل اہل بدررضی اﷲ تعالٰی عنہم کی نسبت فرماچکا:

اعملوا ماشئتم فقد غفرت لکم[1]۔

جوچاہوکرو میں تمہیں بخش چکا۔

اوراس منافق کے باب میں فرماتاہے:

"فَاَعْقَبَہُمْ نِفَاقًا فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ اِلٰی یَوْمِ یَلْقَوْنَہٗ "[2]

اس کے پیچھے اﷲ نے ان کے دلوں میں نفاق پیداکیا کہ مرتے دم تك نہ جائے گا۔

حاشاﷲ نوروظلمت کیونکر جمع ہوسکتے ہیں۔امام حافظ الشان اصابہ میں فرماتے ہیں:

ثعلبۃ بن حاطب بن عمرو الانصاری ذکرہ موسٰی بن عقبۃ وابن اسحٰق فی البدریین وکذا ذکرہ ابن الکلبی وزادانہ قتل باحد[3]۔

ثعلبہ بن حاطب بن عمروانصاری کوموسٰی بن عقبہ اورابن اسحاق نے اہل بدرمیں ذکرکیا۔اسی طرح ابن کلبی نے ذکر کیا اوریہ اضافہ کیاکہ وہ اُحدمیں شہیدہوئے۔(ت)

تفسیرامام ابن جریرمیں ہے:

حدثنی محمد ابن سعد حدثنی

مجھ سے محمدبن سعد نے بیان کیاانہوں نے کہا

 


 

 



[1] کنزالعمال حدیث ۳۷۹۵۷ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۴/ ۶۹

[2] القرآن الکریم ۹/ ۷۷

[3] الاصابۃ فی تمییزالصحابۃ ترجمہ ۹۲۷ دارصادربیروت ۱/ ۱۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن