30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۵۰: ازمدرسہ منظراسلام ۲۶/جمادی الاولٰی ۱۳۲۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ شان نزول اس آیت شریفہ کا:
|
"وَمِنْہُمۡ مَّنْ عٰہَدَ اللہَ لَئِنْ اٰتٰىنَا مِنۡ فَضْلِہٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۷۵﴾"[1]۔الآیۃ |
اوران میں سے کوئی وہ ہیں جنہوں نے اﷲ سے عہد کیاتھا کہ اگرہمیں اپنے فضل سے دے گا توہم ضرورخیرات کریں گے اورہم ضرور بھلے آدمی ہوجائیں گے(ت) |
حدیث ثعلبہ ابن حاطب ہے یااورکوئی حدیث؟ حدیث ثعلبہ کی صحیح یاحسن یاضعیف یاموضوع؟ یہ ثعلبہ ابن حاطب بدری ہے یااورکوئی؟
الجواب:
بدری حضرت سیدنا ثعلبہ بن حاطب بن عمرو بن عبیدانصاری ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔اور یہ شخص جس کے باب میں یہ آیت اتری ثعلبہ ابن ابی حاطب ہے اگرچہ یہ بھی قوم اَوس سے تھا۔اوربعض نے اس کانام بھی ثعلبہ ابن حاطب کہا۔مگروہ بدری خودزمانہ اقدس حضورپرنورصلی اﷲ علیہ وسلم میں جنگ اُحد میں شہیدہوئے۔اوریہ منافق زمانہ خلافت امیرالمومنین عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں مرا۔جب اس نے زکوٰۃ دینے سے انکارکیا اور آیہ کریمہ اس کی مذمت میں اتری۔حضورپرنور صلی اﷲ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع