دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نہ کیا ہم کیونکرکریں۔فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کیاکہ اگرچہ حضورپر نورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نہ کیا مگرو اﷲ وہ کام خیرکا ہے بالآخر رائے صدیق بھی موافق ہوئی اورزیدبن ثابت انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کوبلاکرفرمان خلافت نسبت جمع کتاب اﷲ صادرہوازیدرضی اﷲ تعالٰی عنہ کوبھی وہی شبہہ پیش کہ کیونکرکیجئے گا وہ کام جو حضورسیدالانام علیہ افضل الصلٰوۃ والسلام نے نہ کیا۔صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے وہ جواب دیاکہ اگرچہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نہ کیا مگرواﷲ وہ کام خیرکاہے،یہاں تك کہ صدیق وفاروق وزیدبن ثابت و جملہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے اجماع سے یہ مسئلہ طے ہوااورقرآن عظیم متفرق مواضع سے جمع کرلیاگیا،اوروہابیہ کایہ شبہہ جس پرآدھی وہابیت کادارومدارہے کہ جو فعل حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نہ کیا دوسراکیا ان سے زیادہ مصالح دین جانتاہے کہ اسے کرے گا باجماع صحابہ مردودقرارپایا،والحمدﷲ رب العالمین،سُوَرِقرآنیہ اگرچہ متفرق مواقع سے ایك مجموعہ میں مجتمع ہوگئی تھیں اور وہ مجموعہ صدیق پھرفاروق پھر ام المومنین حفصہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے پاس تھا مگر ہنوزتین کام باقی تھے:

(۱)ان مجموع صحیفوں کاایك مصحف واحد میں نقل ہونا

(۲)اس مصحف کے نسخے معظم بلاداسلام مملکت اسلامیہ کے عظیم عظیم قسمتوں میں تقسیم ہونا۔

(۳)رخصت سابقہ کی بناپرجوبعض اختلافات لہجہ کے آثار کتابت قرآن عظیم میں متفرق لوگوں کے پاس تھے اور وہ قرآن عظیم کے حقیقی اصل منزّل من اﷲ ثابت مستقرغیرمنسوخ لہجے سے جداتھے دفع فتنہ کے لئے ان کامحو ہونا۔

یہ تینوں کام حفظ حافظ حقیقی جامع ازلی جلالہ نے اپنے تیسرے بندے امیرالمومنین جامع القرآن ذی النورین عثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے لیا اورقرآن عظیم کاجمع کرنا حسب وعدہ الٰہیہ تام وکامل ہوااس لئے اس جناب کوجامع القرآن کہتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن