دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اسی طرح سورہ قرآنیہ منتظم ہوتیں،اور حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پھر حضورسے سن کر صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم اسی ترتیب پر اسے نمازوں تلاوتوں میں پڑھتے،قرآن عظیم صرف ایك واحد لغت قریش پرنازل ہوا،عرب میں مختلف قبائل اوران کے لہجے باہم حرکات وسکنات وبعض اجزائے کلمات میں مختلف تھے،علامات مضارع کوقریش مفتوح رکھتے، دیگربعض قبائل ا ت ن کو مکسور کرکے نِعْبد نِستِعین کہتے،لغت قریش میں 'تابوت' آخرمیں تائے قرشت سے تھا دوسروں کے لغت میں 'تابوۃ' ہائے ہوّز سے۔اسی قسم کے بالائی اختیارات بکثرت تھے جن سے معنی کلام بلکہ جوہرنظم کوبھی کوئی ضررنہ پہنچتا،اورمادری لہجہ زبانوں پرچڑھاہوادفعۃً بدل دینا سخت دشوار۔لہٰذا حضورپرنور رحمت مہدہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے رب سے عرض کرکے دیگر قبائل والوں کے لئے ان کے لہجوں کی رخصت لے لی تھی،جبریل امین علیہ التحیۃ والتسلیم ہررمضان مبارك میں جس قدر قرآن عظیم اب تك اترچکاہوتا حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ اس کا دور کرتے جو سنت سنیہ اب تك بحمداﷲ تعالٰی حفّاظ اہلسنّت میں باقی ہے اورباقی رہے گی حتّٰی یاتی امراﷲ وھم علٰی ذٰلک(یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی کا امر آجائے گا اور وہ اس پرقائم ہوں گے۔ت)سال اخیرمیں حامل وحی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دوبارہ صرف اصل لغت قریش پر جس میں قرآن مجید نازل ہواتھا حضورپرنور صلی اﷲ تعالٰی علہ وسلم کے ساتھ دَورکیا اور اس تکرار سے اشارہ ہواکہ وہ رخصت منسوخ اور اب صرف اسی لغت پر جس میں اصل نزول ہے استقرار امرہوا۔سُوَر اگرچہ زمانہ اقدس میں مرتب ہوچکی تھیں مگریکجا مجتمع نہ تھیں متفرق پرچوں،بکری کے شانوں وغیرہا میں متفرق جگہ تھیں سو ان مبارك سینوں کے جن میں سارا قرآن عظیم محفوظ تھا حال یہی تھا یہاں تك کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نظرعوام سے احتجاب فرمایا،خلافت خلیفہ بر حق صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ میں جنگ یمامہ واقع ہوئی جس میں بکثرت صحابہ کرام حافظان قرآن شہید ہوئے،حافظ حقیقی جامع ازلی جل جلالہ نے اپناوعدہ صادقہ"وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ ﴿۹"[1](اوربیشك ہم خود اس کے نگہبان ہیں۔ت) پورافرمانے کو پہلے یہ کریم داعیہ قلب کریم حضرت موافق الرائے بالوحی والکتاب سیدنا امیرالمومنین عمربن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں ڈالا حضرت فاروق نے بارگاہ صدیقی میں عرض کی کہ جنگ یمامہ میں بہت حفّاظ شہید ہوئے اورمیں ڈرتاہوں کہ یوں ہی قرآن متفرق پرچوں میں رہا اور حفاظ شہادت پاگئے تو بہت ساقرآن مسلمانوں کے ہاتھ سے جاتارہے گا میری رائے ہے کہ حضرت جمع قرآن کاحکم فرمائیں،صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو ابتداءً اس میں تامل ہوا کہ جو فعل


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۵/ ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن