دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اسی میں ہے:

کان التالیف فی الزمن النبوی والجمع فی المصحف فی زمن الصدیق والنسخ فی المصاحف فی زمن عثمٰن وقدکان القراٰن کلہ مکتوبا فی عھدہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لکنہ غیر مجموع فی موضع واحد ولا مرتب السور[1]۔انتہی واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

قرآن مجید کی تالیف عہدنبوی میں ہوئی۔صحیفوں میں جمع زمانہ صدیقی میں ہوا اورمصاحف میں اس کی کتابت زمانہ عثمانی میں ہوئی۔بے شك سارا قرآن مجیدنبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں لکھاہواتھا لیکن وہ سارا یکجا لکھاہوانہیں تھا اورنہ ہی سورتیں ترتیب وارلکھی ہوئی تھیں۔(ت)واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴۹:                            ازپٹنہ عظیم آباد                         ۲۲ذیقعدہ ۱۳۲۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کوجامع قرآن مجید کس روسے کہتے ہیں؟ اس کاجواب کتب احادیث وتواریخ سے تحریرفرمائیں۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

قرآن عظیم کاجامع حقیقی اﷲ تعالٰی ہے،قال جل وعلا:

"اِنَّ عَلَیۡنَا جَمْعَہٗ وَ قُرْاٰنَہٗ ﴿ۚۖ۱۷"[2]

بے شك ہمارے ذمے ہے قرآن کاجمع کرنا اورپڑھنا۔

پھرجمع عزوجل کے مظہراول واتم واکمل حضورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہوئے۔آیات قرآنیہ اسی ترتیب جمیل پرکہ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے مطابق ترتیب لوح محفوظ حسب تبلیغ جبریل وتعلیم جلیل صاحب تنزیل صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم زمانہ اقدس میں اپنی اپنی سورتوں میں جمع ہولیں،قرآن عظیم ۲۳برس میں حسب حاجت عبادت متفرق آیتیں ہوکر اُترا،کسی سورت کی کچھ آیات اترتیں پھر دوسری سورت کی آیتیں آتیں پھرسورت اولٰی کی نازل ہوتیں،حضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہربارارشاد فرماتے کہ یہ آیات فلاں سورت کی ہیں فلاں آیت کے بعد فلاں کے پہلے رکھی جائیں،


 

 



[1] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری کتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن دارالکتاب العربی بیروت ۷/ ۴۴۶

[2] القرآن الکریم ۷۵/ ۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن