دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

لاتقولوا فی عثمٰن الاّخیرا فواﷲ مافعل فی المصاحف الامن ملأمنا قال ماتقولون فی ھذہ القراءۃ فقد بلغنی ان بعضھم یقول ان قراءتی خیرمن قرائتك وھٰذا یکادیکون کفرا قلنا فما تری،قال اری ان یجمع الناس علٰی مصحف واحد فلاتکون فرقۃ ولااختلاف قلنا نعم مارأیت[1]۔رواہ ابوبکر بن ابی داؤد بسند صحیح عن سوید بن غفلۃ قال قال علی رضی اﷲ تعالٰی فذکرہ۔

یعنی عثمان کے حق میں سوائے کلمہ خیرکے کچھ نہ کہو خداکی قسم معاملہ مصاحف میں انہوں نے جوکچھ کیاہم سب کے مشورہ و اتفاق سے کیاانہوں نے ہم سے کہاکہ تم ان مختلف لہجوں میں کیا کہتے ہو مجھے خبرپہنچی ہے کہ کچھ لوگ اوروں سے کہتے ہیں میری قرأت تیری قرأت سے اچھی ہے اور یہ بات کفرکے قریب تك پہنچی ہوئی ہے،ہم نے کہا بھلاآپ کی کیارائے ہے،فرمایامیری رائے یہ ہے کہ سب لوگوں کوایك مصحف پر جمع کردیں کہ پھرباہم نزاع واختلاف نہ ہو،ہم سب نے کہا آپ کی رائے بہت خوب ہے(اس کو ابوبکربن ابوداؤدنے سندصحیح کے ساتھ سویدبن غفلہ سے ذکرکیاکہ حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایاپھرحدیث مذکورذکرکی۔ت)

اتقان میں ہے:

قال ابن التین وغیرہ الفرق بین جمع ابی بکر وجمع عثمٰن ان جمع ابی بکر کان لخشیۃ ان یذھب من القراٰن شیئ بذھاب حملتہ لانہ لم یکن مجموعا فی موضع واحد فجمعہ فی صحائف مرتبا لاٰیات سورہ علی ماوقفھم علیہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم، وجمع عثمٰن

ابن تین وغیرہ نے کہاکہ ابوبکرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے قرآن جمع کرنے میں فرق یہ ہے کہ ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کاجمع کرنا اس خوف سے تھاکہ قراء قرآن کی شہادت کے سبب سے قرآن کاکچھ ضائع نہ ہو جائے کیونکہ قرآن مجیدیکجانہ تھا،چنانچہ ابوبکرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے قرآن مجید کوصحیفوں میں اس طرح جمع کردیاکہ ہر ایك سورت کی آیتیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بیان کے مطابق مرتب

 


 

 



[1] الاتقان بحوالہ ابن اشۃ النوع الثامن عشر مصطفی البابی مصر ۱/ ۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن