دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

سینوں اورمتفرق کاغذوں،پتھرکی تختیوں،بکری،دنبے کی پوستوں،شانوں،پسلیوں وغیرہا میں تھا ایك جگہ ساراقرآن عظیم مجموع نہ تھا۔جب جنگ یمامہ میں کہ مسیلمہ کذاب ملعون مدعی نبوت سے زمانہ حضرت صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ میں ہوئی صدہا صحابہ کرام حفاظ قرآن نے شہادت پائی،امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے دل الہام منزل میں حق جل وعلانے القاءکیاکہ حضرت خلیفہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضرہوکر گزارش کی کہ اس لڑائی میں بہت صحابہ جن کے سینوں میں قرآن عظیم تھا شہیدہوئے۔یونہی جہادوں میں حفّاظ صحابہ شہیدہوتے گئے اورقرآن عظیم متفرق رہاتوبہت قرآن جاتے رہنے کااندیشہ ہے میری رائے میں حکم دیجئے کہ قرآن عظیم کی سب سورتیں یکجاکرلی جائیں۔خلیفہ رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کی رائے پسندفرمائی اورحضرت زیدبن ثابت وغیرہ حفاظ صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کواس امرجلیل کاحکم دیاکہ بحمداﷲ تعالٰی ساراقرآن عظیم یکجاہوگیا،ہرسورت ایك جدا صحیفے میں تھی،وہ صحیفے تاحیات صدیقی حضرت خلیفہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اورا ن کے بعد حضرت امیرالمومنین سیدنا فاروق اعظم اوران کے بعد حضرت ام المومنین حفصہ بنت الفاروق زوجہ حضورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہم وسلم کے پاس رہے۔عرب میں ہرقوم و قبیلہ کی زبان بعض الفاظ کے تلفظ میں مختلف تھی،مثلًا حرف تعریف میں کوئی الف لام کہتاتھا کوئی الف میم کہ اسی لغت پر حدیث:

لیس من امبر الصیام فی امسفر[1]۔

سفرمیں روزہ رکھناکوئی نیکی نہیں ہے۔(ت)

واردہے علامات مضارع حروف "اتین" کوکوئی مفتوح پڑھاتاتھاکوئی مکسور،مامشبہہ بلیس کی خبرکوکوئی منصوب کرتاکوئی مرفوع،اِنَّ و اَنَّ وغیرہما کے اسم کوکوئی نصب دیتاکوئی رفع پررکھتا،بعض قبائل ہرجگہ(ب)کو(م)بولتے(م)کو(ب)،تاء رحمۃ ونحوہا کوئی حالت وقفی میں کوئی(ہ)کہتاکوئی(ت)منصوب منوّن پر،کوئی الف سے وقف کرتاکوئی صرف سکون سے،بعض مرفوع ومجرور پربھی واو ویا سے وقف کرتے۔بعض قومیں حروف مدہ حرکات موافقہ پرقناعت کرتیں اَعُوْذُ کو اَعُذْ،تَعَالٰی کو تَعَالَ وغیر ذلك کہتیں۔اسی قسم کے بہت سے تفاوت لہجہ وطرزاداتھے،قرآن عظیم خاص لغت قریش پراُتراتھا کہ صاحب قرآن صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قریشی تھے    ؎

گلبن توکہ زگلزارقریشی گل کرد                     زان سبب آمدہ قرآن بزبان قرشی


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الصیام باب الصیام فی السفر ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۱/ ۳۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن