30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورامام جلیل عبداﷲ بن اسعد یافعی شافعی کی اسنی المفاخر وعلامہ علی قاری کی نزہۃ النواظر اورمولینا نورالدین جامی کی نفحات الانس اورشیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی کی زبدۃ الآثار وغیرہم اجلہ اکابر کی معتمدات اسفارملاحظہ ہوں۔فقیر بوجہ علالت تبدیل ہواکے لئے پہاڑ پرآیاہواہے ورنہ کتابوں کے حوالے اورصفحات کے نشان لکھتا۔رافضیوں کی کتابیں میرے کتب خانہ میں نہیں،نہ مسلمانوں کو ان کی بات پرکان رکھناجائز،میں رسالہ ردالرفضہ میں کتب معتمدہ کثیرہ ودلائل قاطعہ منیرہ سے ثابت کرچکاہوں کہ روافض زمانہ سب کفارمرتدین ہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم[1]۔ |
ان سے دوررہو اورانہیں اپنے سے دورکرو کہیں وہ تمہیں بہکانہ دیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈالدیں۔(ت) |
رافضیوں کے یہاں تومعیارسیادت رفض ہے،سنی کیسا ہو جلیل القدرسیدہو اسے ہرگزسیدنہ مانیں گے اورکوئی کیساہی رذیل ذلیل قوم کاآج رافضی ہوجائے کل سے میرصاحب ہے "وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪
"[2] (اورعنقریب ظالم جان لیں گے کہ کس کروٹ پرپلٹاکھائیں گے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
_________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع