دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

تمہارے مال واولاد آزمائش ہیں ایسانہ ہوکہ ان کے سبب یادالٰہی سے تم غافل ہوجاؤ اورجوایساکرے گا وہ نقصان پائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۴:                            ازشہرگیامحلہ نذرگنج مسئولہ شمس الدین احمداﷲ خاں                     ۸شوال ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خضرعلیہ السلام مالك بری ہیں یابحری؟ اورادریس علیہ السلام اب کہاں ہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

مالك بحروبرہرخشك وتراﷲ عزوجل ہے اوراس کی عطا سے حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،حضورکی نیابت سے خضر علیہ السلام کے تصرفات خشکی ودریادونوں میں ہیں۔ادریس علیہ السلام آسمان پرہیں،قال اﷲ تعالٰی "وَّرَفَعْنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّا ﴿۵۷"[1](اﷲ تعالٰی کافرمان ہے اورہم نے اسے بلند مکان پر اٹھالیا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۵:            ازشفاخانہ فریدپورڈاکخانہ خاص اسٹیشن پتمبرپور مسئولہ عظیم اﷲ کمپونڈر         ۷رمضان ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ جنید ایك بزرگ کامل تھے انہوں نے سفرکیا،راستے میں ایك دریاپڑااس کوپارکرتے وقت ایك آدمی نے کہاکہ مجھ کوبھی دریاکے پارکردیجئے،تب ان بزرگ کامل نے کہا "تم میرے پیچھے یاجنید یاجنیدکہتے چلو اور میں اﷲ اﷲ کہتاچلوں گا" درمیان میں وہ آدمی بھی اﷲ اﷲ کہنے لگا تب وہ ڈوبنے لگا،اس وقت ان بزرگ نے کہا کہ تو اﷲ اﷲ مت کہہ یاجنیدیاجنیدکہہ،تب اس آدمی نے یاجنیدیاجنیدکہاجب وہ نہیں ڈوبا۔یہ درست ہے یانہیں؟ اوربزرگ کامل کے لئے کیاحکم ہے اورآدمی کے لئے کیاحکم ہے؟بیّنواتوجروا۔

الجواب:

یہ غلط ہے کہ سفرمیں دریا ملابلکہ دجلہ ہی کے پارجاناتھا،اوریہ بھی زیادہ ہے کہ میں اﷲ اﷲ کہتاچلوں گا،اوریہ محض افتراہے کہ انہوں نے فرمایا تواﷲ اﷲ مت کہہ۔یاجنیدکہنا خصوصًا حیات دنیاوی میں خصوصًا جبکہ پیش نظرموجودہیں اسے کون منع کر سکتاہے کہ آدمی کاحکم پوچھاجائے اورحضرت سیدالطائفہ جنیدبغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لئے حکم پوچھنا کمال بے ادبی وگستاخی ودریدہ دہنی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۹/۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن