30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۳۳: مسئولہ غلام رسول ۱۱شوال محلہ بہاری پور
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدکہتاہے کہ امام حسین علیہ السلام کے واقعہ شہادت میں جتنی روایتیں ہیں سب کی سب ضعیف ہیں کیونکہ اس وقت تمام مخالفین موجودتھے وہ ہی راوی ہوں گے لہٰذاکوئی ثقہ نہ پایاگیا اورنیزاصحاب رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین موجودنہ تھے بالفرض مان لیاجائے کہ موجودتھے تواپنی اپنی جگہ،لہٰذا ان کوخبرملے توان مخالفین سے اس وجہ سے یہ بھی ضعیف ہوگی۔اوربکرکہتاہے کہ ایسے مواقع میں خبرصحیح ہوسکتی ہے۔زین العابدین رضی اﷲ تعالٰی عنہ موجودتھے اور حرم محترم بھی موجودتھے اورموافقین تھے لہٰذا روایتیں صحیح ہوسکتی ہیں ان دونوں سے کون حق پرہے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
بکرحق پرہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۴ تا ۲۴۱: ازمیونڈی ڈاکخانہ شاہی پرگنہ اجاؤں ضلع بریلوی مرسلہ امیرعالم حسن صاحب ۱۶شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(۱)زیدکہتاہے کہ میں اولادسیدبدیع الدین صاحب عرف شاہ مدار کے ہوں اوران ہی سے ہمیں خلافت بھی ہے۔عمرونے اس پرجواب دیاکہ سید بدیع الدین صاحب نے نہ شادی کی نہ ان کی اولادہوئی پھرتم کہاں سے پیداہوئے اورتمہیں خلافت کس نے دی۔زیدنے اس پرجواب دیاکہ نہیں سیّدبدیع الدین صاحب نے دوخلیفہ کئے ہم انہیں کی اولاد میں ہیں اورانہیں سے خلافت چل رہی ہے۔
(۲)زیدکہتاہے کہ ہم مدارصاحب کے بھتیجوں کی اولاد میں ہیں۔
(۳)زیدکہتاہے کہ سیدمدارصاحب نے ایك نقش لکھ کرایك عورت کودکھایا کہ جس کے دیکھنے سے وہ حاملہ ہو گئی اوراس سے جواولاد پیداہوئی ہم اس کی اولاد میں ہیں یہاں تك کہ ایك گاؤں اس کی اولاد سے آبادہے۔
(۴)زیدکامرید مع زیدیہ بات کہتاہے کہ جب ہماری خلافت ثابت نہیں تو آج تك کسی عالم نے کیوں نہیں منع کیا۔
(۵)یہ کہ اب علماء فرمائیں کہ سیدمدارصاحب نے کسی کوخلیفہ کیایانہیں یاشادی کی یانہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع