30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خود ان کے ذکرمیں مستقل کتابیں ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۲۹: ازگونڈل کاٹھیاواڑ مرسلہ سیٹھ عبدالستارصاحب قادری برکاتی رضوی ۹ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
حضرت مولائے مسلمین امیرالمومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ نجف اشرف میں قبرشریف کے اندر پردہ پوش ہیں یاآنجناب رضی اﷲ تعالٰی عنہ مدفون نہیں ہوئے اورنجف شریف میں آپ کی قبرشریف نہیں ہے؟ برتقدیر ثانی حضور رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نیت سے نجف اشرف جاناکیساہے؟ شیرخدا رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہاں آرام فرماتے ہیں؟
الجواب:
روایات مختلف ہیں،یہ بھی روایت آئی کہ نعش مبارك کومدینہ طیبہ لے جانے کی غرض سے ایك بغلہ پررکھ کرچلے اوروہ چھوٹا اورغائب ہوگیا اورمنع زیارت کے لئے عدم مزارکایقین چاہئے اورجواززیارت کے لئے ایك روایت واحتمال کافی ہے اوریہ لوگ اﷲ کے نورہیں انہیں جہاں سے پکاروگے فیض پہنچائیں گے۔حضرت بتول زہراصلی اﷲ تعالٰی علٰی ابیہا الکریم وعلیہا وعلٰی بعلہا وابنیہا وبارك وسلم کے مزاراطہر میں بھی دو۲ روایتیں ہیں،بقیع شریف میں اورخاص جوارروضہ اقدس میں۔ایك صاحب دل نے مدینہ طیبہ کے ایك عالم سے کہامیں دونوں جگہ حاضرہوکر سلام عرض کرتاہوں انوارپاتاہوں۔فرمایا:یہ کریم ذاتیں جگہ کی پابندنہیں تمہاری توجہ چاہئے پھرنورباری ان کاکام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۳۰:ازضلع خاندیش پچھم بھاگ تعلقہ ڈاك خانہ لگرمنداسوستان کاٹھی مقام علاکوا مرسلہ محمداسمٰعیل ۱۲جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
حضرت پیران پیر دستگیر کے گیارہ نام کیاکیاہیں؟
الجواب:
حضورسیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے اسماء شریفہ یہ ہیں:سیدمحی الدین سلطان،محی الدین قطب،محی الدین خواجہ،محی الدین مخدوم،محی الدین ولی،محی الدین بادشاہ،محی الدین شیخ،محی الدین مولٰنا،محی الدین غوث،محی الدین خلیل،محی الدین، واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع