30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
پیشانی مبارك بے انتہا خون جاری شدہ بودوہم برآں نشانے باقی ماندہ ایں روایتش صحیحہ است یاغلط؟ |
رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی مبارك پیشانی پرجالگی جس سے بہت زیادہ خون جاری ہوا اورپیشانی پرزخم کانشان باقی رہا،کیایہ روایت صحیح ہے یاغلط؟ |
الجواب:
|
ایں کذب وافترائے محض ست ماناکہ ازمختلقات اہل رفض ست "قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
یہ خالص جھوٹ اورافترأہے۔یقینا رافضیوں کی من گھڑت روایتوں میں سے ہے۔اﷲ انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۲۷:ازشہر محلہ قلعہ مرسلہ حامد حسین خاں مؤرخہ ۴ربیع الاول شریف ۱۳۳۶ھ
مخدومی مکرمی محتشمی دامت برکاتہ سلام علیکم۔جناب مہربانہ توجہ مبذول فرماکر تحریرفرمائیں کہ مفتیان ذیل کس مذہب وملت واعتقاد کے لوگ ہیں اور ان کے افعال واقوال کس درجہ تك قابل تسلیم ہیں؟ خادم نوازی سے ممنون ہوں گا۔اوریہ ان کی کتب مندرجہ ذیل بطور استدلال ہیں کس پایہ کی سمجھی جاتی ہیں؟ زیادہ والسلام،علامہ طبرانی،صاحب عقدالفرید،صاحب خلل ایام فی الخلفاء الاسلام۔
الجواب:
وعلیکم السلام،محمدبن جریرطبرانی دوگزرے ہیں:ایك مفسر،محدث،سنی،شافعی المذہب،ان کی تاریخ کبیر کمیاب ونادر الوجود ہے۔دوسرارافضی مصنف مطاعن صحابہ وایضاح المسترشد۔اکثرلوگوں کودھوکاہوتاہے اس کے اقوال کو ان کی طرف منسوب کرتے ہیں،پھرتاریخ کسی کی تصنیف ہو مدارعقیدہ نہیں ہوسکتی،مورخ رطب،یابس،مسند،مرسل،مقطوع، معضل سب کچھ بھردیتے ہیں۔ایك عقدالفرید تودر بارہ تقلیدعلامہ ابوالاخلاص حسن شرنبلالی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی تالیف ہے یہ گیارہویں صدی کے ایك متاخر سنی عالم فقیہ حنفی ہیں،فقہ حنفی میں نورالایضاح ومراقی الفلاح وامداد الفتاح وغیرہ بہت کتب و رسائل ان کی تصنیف ہیں،عقد الفرید میں ان کی رائے نہ محققین کوقبول نہ خود ان کی معمول۔دوسرارسالہ اس نام کاشیخ عطاء الدین علی سمہودی کااس باب میں ہے،تیسرا انساب،چوتھا علم تجوید،پانچواں کلام،چھٹا اخلاق ہیں۔صاحب کشف الظنون نے اورذکرکئے جن کے نام اس کتاب میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع