30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مصروشام بلاداسلام وہندوستان میں۱۲ ہی پرہے اس پرعمل کیاجائے،،اورروزولادت شریف اگرآٹھ یابفرض غلط نو یاکوئی تاریخ ہوجب بھی بارہ کوعیدمیلاد کرنے سے کون سی ممانعت ہے وہ وجہ کہ اس شخص نے بیان کی خودجہالت ہے،اگرمشہور کااعتبارکرتاہے توولادت شریف اوروفات شریف دونوں کی تاریخ بارہ ہے ہمیں شریعت نے نعمت الٰہی کاچرچاکرنے اورغم پرصبرکرنے کاحکم دیا،لہٰذا اس تاریخ کوروزماتم وفات نہ کیا روزسرورولادت شریفہ کیا کما فی مجمع البحارالانوار(جیساکہ مجمع البحارالانوارمیں ہے۔ت)اوراگرہیأت وزیج کاحساب لیتاہے توتاریخ وفات شریف بھی بارہ نہیں بلکہ تیرہ ربیع الاول کماحققناہ فی فتاوٰنا(جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس کی تحقیق کردی ہے۔ت)بہرحال معترض کااعتراض بے معنی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۲۵: مرسلہ جناب قاضی ارشاد علی صاحب ازبیلپور ضلع پیلی بھیت ۱۵ذیقعدہ ۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ استن حنانہ یعنی وہ چوب خشك جس سے حضورپرنورعلیہ الصلوٰۃ والسلام تکیہ لگاکر وعظ فرمایاکرتے تھے اورجس کاقصہ مولانا روم رحمہ اﷲ تعالٰی نے مثنوی شریف میں تحریرفرمایاہے،کیا اس کوحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دفن کیا اور اس کی نماز جنازہ پڑھی؟
الجواب:
نمازجنازہ پڑھناغلط ہے اورمنبرشریف کے نیچے دفن کرنا ایك روایت میں آیاہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۲۶:ازپورسہ پوسٹ آفس نیت پورضلع دیناج پور مرسلہ محمدحافظ علی صاحب،اِم اِم رجسترار پورسہ ۲۷ربیع الاول ۱۳۳۶ھ
|
شخصے می گوید کہ سوائے قصہ ابن الصیاد رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم با دجال ملاقات کردہ بودند ودجال برصورت خودکہ بوقت خروج باشدہ بود وحضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ ممانعت آنحضرت گوش نہ کردہ برآں دجال تلوار زدہ بودند اما بردجال نہ افتادہ برپیشانی مبارك حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اوفتادہ بودبنابرآں ازآں |
ایك شخص کہتاہے کہ ابن صیاد کے قصہ کے علاوہ رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دجال کے ساتھ ملاقات کی جبکہ دجال اپنی اصلی صورت پر تھاجیسا کہ خروج کے وقت وہ ہوگا۔ حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ممانعت پرکان نہ دھرتے ہوئے دجال کو تلوار ماردی جو اس کونہ لگی بلکہ خود حضرت عمر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع