30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جزیران ۹۴۳ رومی نوسوتینتالیس رومی اسکندررانی ہشتم عــــــہ جون ۶۳۲ چھ سوبتیس عیسوی تھی۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۲۴:ازفیروزپور محلہ پیراں والا مسئولہ غیاث اﷲ شاہ دبیرانجمن تعلیم الدین والقرآن علی مذہب النعمان ۷رمضان ۱۳۳۹ھ
مشہورہے کہ حضورپرنورشافع یوم النشور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت باسعادت بارہویں ربیع الاول [1] کوہوئی ہے چنانچہ تواریخ حبیب الٰہ اورمولود برزنجی میں یہی لکھاہے اوراذاقۃ الآثام کے ص۱۰۱ پرلکھاہے کہ:
"مولٰینا رفیع الدین خاں مرادآبادی اپنے سفر کے حالات میں تحریرکرتے ہیں کہ بارہویں تاریخ ربیع الاول کوحرمین شریفین میں یہ محفل منعقد ہوتی ہے"[2]
مگرزیدکہتاہے کہ دراصل پیدائش کی تاریخ ۹ربیع الاول ہے اورسال فیل کے حساب کرنے سے ۹تاریخ ربیع الاول کی آتی ہے اس لئے ۱۲ربیع الاول جو روزوفات ہے عیدمیلاد کرنی ممنوع ہے اورایك کتاب رحمۃ للعالمین ایك شخص نے پٹیالہ میں حال میں لکھی ہے اس میں بھی ۹تاریخ ولادت بحساب سال فیل تحریرکیاہے اورشبلی نعمانی نے بھی اپنی سوانح میں ایسادرج کیاہے تواب ان میں صحیح اورمعتبرکون سی تاریخ ہے؟ اوراگردراصل ۹تاریخ ولادت توکیاعیدمیلاد ۹کوکی جایاکرے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
شرع مطہرمیں مشہور بین الجمہور ہونے کے لئے وقعت عظیم ہے اورمشہور عندالجمہور ہی ۱۲ربیع الاول ہے اورعلم ہیأت و زیجات کے حساب سے روزولادت شریف ۸ربیع الاول ہے کما حققناہ فی فتاوٰنا(جیساکہ ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس کی تحقیق کردی ہے۔ت)یہ جوشبلی وغیرہ نے ۹ربیع الاول لکھی کسی حساب سے صحیح نہیں۔تعامل مسلمین حرمین شریفین و
عــــــہ: یعنی اس وقت جوشمار رائج تھا اس کے حساب سے ۸جون اوراصلی حساب سے ۱۲ تھی زیج بہادر خانی سے بستم جون آتی ہے مگریہ اس کی غلطی ہے کہ ہم نے اپنے رسالہ "تحقیقات سال مسیحی میں واضح کیاہے ۱۲منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع