دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

یقینی تھا اور وہ بارہویں پرمنطبق نہیں آتا پہلی دوسری پرآسکتاہے مگرحساب ہی شاہد عدل ہے کہ اس سال ربیع الاول شریف کی پہلی یادوسری پیرکوہونا باطل ومحال ہے،فقیراس پر دوحجت قاطعہ رکھتاہے۔

دلیل اوّل:غرہ وسطیہ کہ علماء زیج بحساب اوسط لیتے ہیں نیریّن کے اجتماع وسطی سے اخذ کرتے ہیں اوربداہۃً واضح کہ رؤیت ہلال اجتماع قمرین سے ایك مدت معتدبہا کے بعد واقع ہوتی ہے توغرہ ہلالیہ کبھی غرہ وسطیہ سے مقدم نہ آئے گا وانماغایتہ التساوی(اس کی غایت تومحض تساوی ہے)اوراجتماع ورؤیت میں کبھی اتنافصل بھی نہیں ہوتا کہ قمر ڈیڑھ دوبرج طے کرجائے لہٰذا تقدم وسطیہ کی نہایت ایك دودن ہے وبس،کل ذٰلك ظاھر من لہ اشتغال بالفن(یہ سب ظاہرہے اس شخص کے لئے جوفن کے ساتھ مشغولیت رکھتاہے۔ت)اور آشنائے فن جانتاہے کہ ۱۱ھ ہجریہ میں ماہ مبارك ربیع الاول شریف کاغرہ وسطیہ روزسہ شنبہ تھاتوغرہ ہلالیہ یك شنبہ یادوشنبہ کیونکرمتصورکہ اگریہ سہ شنبہ متاخرہے توہلالیہ کاوسطیہ پرتقدم لازم آتاہے اور اگرمقدم ہے تو اجتماع سے چارپانچ روز تك رؤیت نہ ہونے کالزوم ہوتاہے اوردونوں باطل ہیں،

وبعین الدلیل یستحیل ماتقدم عن سلیمٰن التیمی من کون غرۃ صفر یوم السبت فان غرتہ الوسطیۃ یوم الاثنین فکیف یمکن ان تتقدمھا الھلالیۃ بیو مین او تتاخر عنھا بخمسۃ ایام وبہ یظھر استحالۃ ما اعتمدہ الحافظ بوجہ اٰخر فان مبناہ انما کان علی ھذا کما علمت۔

اوراسی دلیل سے سلیمان تیمی کے اس قول کا محال ہونا ثابت ہوتاہے جوپہلے گزرچکایعنی ماہ صفر کاآغاز بروزہفتہ ہوااس لئے کہ جب اس کا غرہ وسطیہ بروزپیرہے توغرہ ہلالیہ کا اس پر دودن مقدم ہونا یا اس سے پانچ دن مؤخرہونا کیسے ممکن ہے اور اسی سے حافظ کے قول معتمد کامحال ہوناایك اوروجہ سے ظاہر ہوتاہے کیونکہ اس کی بنیاد بھی اسی دلیل پرہے جیساکہ تو جان چکاہے۔(ت)

دلیل دوم:فقیرنے شام دوشنبہ ۲۹صفر وسطے ۱۱ھ کے لئے افق کریم مدینہ طیبہ میں نیریّن کی تقویمات استخراج کیں اورحساب صحیح معتمد نے شہادت دی کہ اس وقت تك فصل قمرین حد رؤیت معتادہ پرنہ تھا آفتاب جوزاکے ۶ درجے سترہ دقیقے باون ثانیے پرتھا اورچاندکی تقویم مرئی جوزاکے پندرہ درجے ستائیس دقیقے اکتیس ثانیے،فاصلہ صرف ۹ درجے ۹ دقیقے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن