دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اس کی بقا میں تفاوت پڑتاہے اورکثرت بعدو زیادت انتصاب مدار وارتفاع قمروطول مکث سب معین رویت ہیں اوران کی کمی مخل رؤیت،مگربلدین کریمین کے طول وعرض میں چنداں تفاوت کثیر نہیں اورجوکچھ ہے یعنی طول میں دو۲ درجے اورعرض میں تین درجے وہ مانحن فیہ میں ہرگز یہ نہ چاہے گا کہ مکہ معظمہ میں تورؤیت ہو اورمدینہ طیبہ میں نہ ہوبلکہ اگرمقتضٰی ہوگا تواس کے عکس کاکہ مقام جس قدرغربی ترہو امکان رؤیت بیشترہوگا کہ دورہ معدّل میں مواضع غربیہ پرنیرین کاگزرمواضع شرقیہ کے بعد ہوتاہے اورحرکت قمرتوالی بروج برغرب سے شرق کو ہے توجب موضع شرقی میں فصل قمرین حد رؤیت پرہو غربی میں اورزیادہ ہوگاکہ وہاں تك پہنچنے میں قمر نے قدرے اورحرکت شرق کوکی اورشمس سے اس کافاصلہ بڑھ گیا یوں ہی جب عرض مرئی قمرشمالی ہوجیساکہ یہاں تھاتوعرض بلد کاشمالی ترہونا موجب زیادت تعدیل الغروب زائدہوکر زیادت بعد معدل وطول مکث قمرہوگا مگرہے یہ کہ موانع رؤیت حدانضباط سے خارج ہیں تو دفع استحالہ وتوجیہ مقالہ کے لئے احتمال کافی اورقواعد پرنظرکیجئے توواقعی وہ دن مدینہ طیبہ میں رؤیت عادیہ کانہ تھا سلخ ذی القعدہ وسطیہ روزچارشنبہ کوغروب شرعی شمس کے وقت افق کریم مدینہ منورہ میں مؤامرہ رؤیت کے مقدمات یہ تھے۔

پرظاہرکہ جب بُعد معدّل وبعد سوادونوں دس درجے سے کم ہیں تویہ حالت حالت رؤیت نہیں قریب قریب اسی حالت کے مکہ معظمہ میں تھی مگرازانجاکہ وہ نودرجے یہ آٹھ درجے سے زائدہے رؤیت پرحکم استحالہ بھی نہ تھا حضورپرنورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی برکات بے نہایات کے حضوریہ کیا بات تھی کہ ایسے امکان غیرمتوقع کی حالت میں فضل وقفہ جمعہ ملنے کے لئے بحکم الٰہی مکہ معظمہ میں شام چارشنبہ کورؤیت واقع ہوگئی افق مدینہ طیبہ میں حسب عادت معہودہ نہ ہوئی پھر روز رؤیت ایام حمل ثور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن