30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی میں امام ابوحاتم رازی وامام رزین عبدری وکتاب الوفاء امام ابن جوزی سے ہے:
|
مرض فی صفر لعشربقین منہ وتوفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاثتنی عشرۃ لیلۃ خلت من ربیع الاول یوم الاثنین[1]۔ |
حضورپرنورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بیس صفرکوبیمارہوئے اور بارہ ربیع الاول پیرکے روز آپ کاوصال ہوا۔(ت) |
کامل ابن اثیرجزری میں ہے:
|
کان موتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یوم الاثنین لثنتی عشرۃ لیلۃ خلت من ربیع الاول[2]۔ |
حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کاوصال بارہ ربیع الاول پیرکے روز ہوا۔(ت) |
مجمع بحارالانوارمیں ہے:
|
وصل بالحق فی نصف نھارہ لاثنی عشر من ربیع الاول وقیل لمستھلہ وقیل للیلتین خلتا منہ والاول اکثر من الاخیرین[3]۔ |
آپ بارہ ربیع الاول کوواصل بہ حق ہوئے،ایك قول یکم ربیع الاول کوواصل بہ حق ہوئے،ایك قول دوربیع الاول کاہے مگر پہلاقول(۱۲ربیع الاول)آخری دونوں سے اکثرہے۔(ت) |
اسعاف الراغبین فاضل محمدصبان میں ہے:
|
توفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی بیت عائشۃ یوم الاثنین قبیل الزوال للیلتین مضتا من ربیع الاول وقیل لیلۃ مضت منہ وقیل لاثنتی عشرۃ لیلۃ مضت منہ وعلیہ الجمہور[4]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کے حجرہ مبارکہ میں دوربیع الاول شریف بروزپیرزوال سے تھوڑی دیرپہلے وصال فرمایا۔ایك قول میں یکم اورایك قول میں بارہ ربیع الاول ہے اورجمہوراسی قول پرہیں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع