30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
قول مشہور ومعتمد جمہوردوازدہم ربیع الاول شریف ہے،ابن سعد نے طبقات میں بطریق عمربن علی مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے روایت کی:
|
قال مات رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یوم الاثنین لاثنتی عشرۃ مضت من ربیع الاول[1]۔ |
یعنی حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی وفات شریف روزدوشنبہ بارہویں تاریخ ربیع الاول شریف کوہوئی۔ |
شرح مواہب علامہ زرقانی آخرمقصد اول میں ہے:
|
الذی عند ابن اسحٰق والجمہور انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مات لاثنتی عشرۃ لیلۃ خلت من شھر ربیع الاول[2]۔ |
امام ابن اسحاق اورجمہورکے نزدیك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاوصال اقدس ماہ ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو ہوا۔(ت) |
اسی میں آغاز مقصددہم میں ہے:
|
قول الجمہور انہ توفی ثانی عشر ربیع الاول[3]۔ |
جمہورکاقول یہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے بارہ ربیع الاول کو وصال فرمایا۔(ت) |
خمیس فی احوال انفس نفیس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں ہے:
|
توفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یوم الاثنین نصف النھار لاثنتی عشرۃ لیلۃ خلت من ربیع الاول سنۃ احدی عشرۃ من الھجرۃ ضحٰی فی مثل الوقت الذی دخل فیہ المدینۃ[4]۔ |
نبی اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاوصال مبارك بارہ ربیع الاول شریف ۱۱ھ بروزپیردوپہرکے وقت ہوا جس وقت آپ مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تھے۔(ت) |
[1] الطبقات الکبرٰی ابن سعد ذکرکم مرض رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الخ دارصادربیروت ۲/ ۲۷۲
[2] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ آخرالبعوث النبویۃ دارالمعرفۃ بیروت ۳/ ۱۱۰
[3] شرح العلامۃ الزرقانی علی المواھب اللدنیہ المقصدالعاشرہ دارالمعرفۃ بیروت ۸/ ۲۵۰
[4] تاریخ الخمیس فی احوال انفس نفیس ذکروقت موتہ علیہ السلام موسسۃ شعبان بیروت ۲/ ۱۶۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع