دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

علیہ اصحاب الزیج ومجرد ملاحظۃ الغرۃ الوسطیۃ یظھر استحالۃ سائر الاقوال ماخلاالطرفین والعلم بالحق عند مقلب الملوین۔

ہے کہ اہل زیجات کااس پراجماع ہے۔محض غرّہ وسطیہ کو دیکھنے سے طرفین کے علاوہ تمام اقوال کامحال ہونا ظاہرہو جاتا ہے اورحق کاعلم شب وروز کوبدلنے والے کے پاس ہے۔ (ت)

اور شك نہیں کہ تلقی امت بالقبول کے لئے شان عظیم ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الفطر یوم یفطر الناس والاضحٰی یوم یضحی الناس، رواہ الترمذی[1] عن امّ المؤمننین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا بسند صحیح۔

عیدالفطر اس دن ہے جس دن لوگ عیدکریں اورعیدالاضحی اس روزہے جس روزلوگ عید سمجھیں(اس کوامام ترمذی نے صحیح سندکے ساتھ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاسے روایت کیاہے۔(ت)

اورفرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

فطرکم یوم تفطرون واضحاکم یوم تضحون۔رواہ ابوداؤد[2] والبیھقی فی السنن عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح ورواہ الترمذی وحسنہ فزاد فی اولہ "الصوم یوم تصومون والفطر"[3]الحدیث وارسلہ الشافعی فی مسندہ والبیھقی فی سننہ عن عطاء فزاد فی اٰخرہ "وعرفۃ یوم تعرفون[4]"

تمہاری عیدالفطر اس دن ہے جس دن تم عید الفطرکرو اور تمہاری عیدالاضحی اس دن ہے جس دن کوتم عید الاضحی سمجھو۔اس کو ابو داؤد اوربیہقی نے سنن میں حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیاہے۔ ترمذی نے اس کو روایت کرکے حسن قراردیااور اس کے شروع میں یہ بڑھایاکہ روزہ کادن وہی ہے جس کو تم سب روزے کا دن قراردو اور عید الفطرکادن وہ ہے(حدیث کے آخرتک)۔امام شافعی علیہ الرحمۃ نے اپنی مسند میں اس کو بطور ارسال ذکرفرمایا۔

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الصوم باب ماجاء فی الفطر والاضحی متی یکون امین کمپنی دہلی ۱/ ۹۹

[2] سنن ابی داؤد کتاب الصیام باب اذا اخطأ القوم الہلال آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۳۱۸

[3] جامع الترمذی ابواب الصیام باب ماجاء ان الفطر یوم تفطرون الخ امین کمپنی دہلی ۱/ ۸۸

[4] السنن الکبرٰی کتاب الحج باب خطأ الناس یوم عرفہ دارصادربیروت ۵/ ۱۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن