دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

یوم الاثنین لثنتی عشرۃ لیلۃ خلت من رمضان[1] اقول: فیہ مسیب بن شریك ضعیف جدا۔

باسعادت بروز پیردس رمضان المبارك کو ہوئی۔میں کہتا ہوں اس میں مسیب بن شریك ہے جوانتہائی ضعیف ہے۔ (ت)

اورصحیح یہ ہے کہ ماہ عــــــہ حج کی بارہویں تاریخ ھکذا صححہ فی المدارج کماسیأتی(مدارج میں اسی کی تصحیح فرمائی ہے جیسا کہ عنقریب آئے گا۔ت)اقول:(میں کہتاہوں۔ت)اس کی مؤیدہے حدیث ابن سعدوابن عساکرکہ زن خثعمیہ نے حضرت عبداﷲ کو اپنی طرف بلایا،رمی جمارکا عذرفرمایا،بعد رمی حضرت آمنہ سے مقاربت کی،اورحمل اقدس مستقرہوا،پھر خثعمیہ نے دیکھ کرکہاکیا ہمبستری کی؟ فرمایا ہاں،کہاکہ وہ نورکہ میں نے آپ کی پیشانی سے آسمان تك بلنددیکھاتھا نہ رہا آمنہ کو مژدہ دیجئے کہ ان کے حمل میں افضل اہل زمین ہے۔

قال ابن سعد انا وھب بن جریر ابن حازم ثنا ابی سمعت ابایزید المدینی قال نبئت ان عبداﷲ ابارسول اﷲ صلی تعالٰی علیہ وسلم اتی امرأۃ من خثعم فرأت النور بین عینیہ نوراساطعا الی السماء فقالت ھل لك فیّ قال نعم حتّی ارمی الجمرۃ[2] الحدیث۔

ابن سعد نے کہا ہمیں وہب بن جریر بن حازم نے خبر دی، انہوں نے کہا مجھے میرے باپ نے بتایا کہ میں نے ابو یزید مدینی کوکہتے ہوئے سنامجھے خبردی گئی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے والد ماجد سیدنا حضرت عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قبیلہ بنی خثعم کی ایك عورت کے پاس تشریف لائے تو اس نے آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایك نورآسمان تك بلند دیکھا اورکہاکہ کیا آپ کومجھ میں کوئی رغبت ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں یہاں تك کہ میں جمرات کو رمی کرلوں، حدیث۔(ت)

ظاہرہے کہ رمی جمارنہیں ہوتی مگر حج میں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۱۸:ثانیہ دن کیاتھا؟

الجواب:

کہاگیا روزدوشنبہ ذکرہ الزبیر بن بکار وبہ جزم  

عــــــہ: اس کی تحقیق مسئلہ پنجم میں آتی ہے۔۱۲منہ


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر باب ذکرمولدالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۹

[2] تاریخ دمشق الکبیر باب ذکرطہارۃ مولدہ وطیب اصلہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۲۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن