30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نطق الھلال بارخ ولادالحبیب والوصال
(حبیب خداصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تاریخ ولادت ووصال پرہلال کی گواہی)
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم
فصل اوّل
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
مسئلہ ۲۱۷: اولٰی استقرار نطفہ زکیہ سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کس ماہ وتاریخ میں ہوا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
بعض غرہ رجب کہتے ہیں رواہ الخطیب عن سیّدنا سھل التستری قدس سرہ(اس کو خطیب نے سیدنا سہل تستری قدس سرہ سے روایت کیا۔ت)اوربعض دہم محرم،
|
اخرج ابونعیم وابن عساکر عن عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدۃ قال حمل برسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی عاشوراء المحرم وولد |
اس کوابونعیم اورابن عساکر نے عمروبن شعیب سے انہوں نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیاکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کااستقرار حمل دس محرم ہوا اورولادت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع