دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

الانبیاء بنوعلات[1]۔

سارے نبی آپس میں بھائی ہیں۔(ت)

اس کے سوا ان دونوں صاحبوں کااورکوئی رشتہ معلوم نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۱۳:                             ۱۷/رجب ۱۳۳۲ھ

حائکہ کاپیشہ کون سے اولیاء وعلماء نے کیاہے؟ مع حدیث حوالہ کتاب سے تحریرفرمائیے گا۔

الجواب:

بعض اولیاء وعلماء نے جس طرح بضرورت جوتاسینے کاپیشہ کیاہے جیسے امام خصاف۔یوں ہی بعض نے بضرورت کپڑابھی بناہے جیسے ابوالخیر نسّاج وعلامہ اسماعیل حائك مفتی دمشق وشام رحمہم اﷲ تعالٰی،مگر اس سے یہ سمجھنا کہ وہ قوم کے جلاہے تھے جہالت ہے ویظھر الفرق بمطالعۃ رسالتنا ارائۃ الادب لفاضل النسب فــــــ (اور ہمارے رسالے"ارائۃ الادب لفاضل النسب کے مطالعہ سے فرق ظاہرہوجاتاہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۱۴:ازضلع سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ ڈاکخانہ دبانوں مسئولہ محمدقاسم کھوکھر مدرس مدرسہ دبانوں روزدوشنبہ ۱۹/ صفرالمظفر۱۳۳۴ھ

نسب نامہ امام اعظم رحمۃ اﷲ علیہ کاصحیح تحریرفرماکرممنون فرمائیں۔

الجواب:

سیدنا امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ اولادسلاطین کیان سے ہیں اوران کامرتبہ اس سے اجل واعظم ہے کہ نسب سے انہیں فخر ہو۔ان کایہ شرف نہیں کہ وہ دنیوی بادشاہوں کی اولاد ہیں،ان کایہ فضل ہے کہ وہ ہزارہا دینی بادشاہوں کے باپ ہیں۔ سیدنا امام شافعی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:

الفقہاء کلھم علی عیال

تمام مجتہدین امام ابوحنیفہ رحمہ اﷲ تعالٰی کے

 


 

 



[1] مسنداحمد بن حنبل عن ابی ہریرہ رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۱۹،۴۳۷،۴۶۳،۵۴۱،صحیح البخاری کتاب الانبیاء باب قول اﷲ تعالٰی واذکر فی الکتاب مریم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۸۹،صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فضائل عیسٰی علیہ السلام قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۶۴ و۲۶۵

ف:رسالہ"ارائۃ الادب لفاضل النسب"فتاوی رضویہ مطبوعہ رضافاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہور،کی تئیسویں جلدکے صفحہ ۲۰۱ پرموجودہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن