دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

اورامام احمدنے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۱۲:ازبریلی بازار لال کرتی مرسلہ حاجی غلام نبی صاحب ساکن پاکپتن شریف معرفت حاجی ابوالحسن صاحب ۲۸رجب ۱۳۳۰ھ

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضرت خواجہ خضر علیہ السلام اورحضرت الیاس علیہ السلام کاآپس میں کیارشتہ ہے اور ان دونوں کو اﷲتعالٰی نے کس کس کام پرمختارکیاہے اورکیاکیا مرتبہ دیاہے؟ فقط

الجواب:

سیدنا الیاس علیہ السلام نبی مرسل ہیں،

قال اﷲ تعالٰی " وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیۡنَ ﴿۱۲۳ "[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:بے شك الیاس(علیہ السلام)مرسلین میں سے ہیں۔(ت)

اورسیدنا خضرعلیہ السلام بھی جمہورکے نزدیك نبی ہیں اوران کوخاص طورسے علم غیب عطاہواہے،

قال اﷲ تعالٰی " وَعَلَّمْنٰہُ مِنۡ لَّدُنَّا عِلْمًا ﴿۶۵ "[2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اورہم نے اسے اپنا علم لدنی عطافرمایا۔ (ت)

یہ دونوں حضرات ان چارانبیاء میں ہیں جن کی وفات ابھی واقع ہی نہیں ہوئی،دوآسمان پرزندہ اٹھالئے گئے،سیدنا ادریس وسیدنا عیسٰی علیہما الصلوٰۃ والسلام۔اوریہ دونوں زمین پرتشریف فرماہیں دریاسیدنا خضرعلیہ السلام کے متعلق ہے اور خشکی سیدنا الیاس علیہ الصلوٰۃ والسلام کے۔دونوں صاحبان حج کو ہرسال تشریف لاتے ہیں،بعدحج آب زمزم شریف پیتے ہیں کہ وہی سال بھر تك ان کے کھانے پینے کوکفایت کرتاہے۔دونوں صاحب اورتمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام آپس میں بھائی ہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۷/ ۱۲۳

[2] القرآن الکریم ۱۸/ ۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن