30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۱۱: ازبھوپال مکان منشی سیدسعیداحمدصاحب متصل نورمحل مرسلہ سیداحمدعلی
مکرم ومعظم بعدآداب نیازکے گزارش ہے کہ اگربرائے مہربانی ان واقعات کے جن کی بناء پر حضرت منصور کے بارے میں فتوٰی دیاگیاتھا،مطلع فرمائیں توبہت ممنون ہوں۔اگرفتوٰی میں کسی آیت شریف کاحوالہ دیاگیاہو تواس کوبھی لکھ دیجئے گا۔اس تکلیف دہی کومعاف فرمائیے گا۔ایك معاملہ میں اس کی بہت ضرورت ہے۔
الجواب:
حضرت سیدی حسین بن منصورحلاج قدس سرہ جن کوعوام منصورکہتے ہیں،منصور ان کے والد کانام تھا،اوران کااسم گرامی حسین عــــــہ ،اکابر اہل حال سے تھے،ان کی ایك بہن ان سے بدرجہا مرتبہ ولایت ومعرفت میں زائدتھیں،وہ آخرشب کوجنگل تشریف لے جاتیں اوریادالٰہی میں مصروف ہوتیں۔ایك دن ان کی آنکھ کھلی بہن کونہ پایا،گھرمیں ہرجگہ تلاش کیا،پتانہ چلا،ان کووسوسہ گزرا،دوسری شب میں قصدًا سوتے میں جان ڈال کرجاگتے رہے،وہ اپنے وقت پراُٹھ کرچلیں،یہ آہستہ آہستہ پیچھے ہو لئے،دیکھتے رہے آسمان سے سونے کی زنجیر یاقوت کاجام اُترا اوران کے دہن مبارك کے برابرآلگا،انہوں نے پیناشروع کیا،ان سے صبرنہ ہوسکاکہ یہ جنت کی نعمت نہ ملے بے اختیارکہہ اُٹھے کہ بہن تمہیں اﷲ کی قسم کہ تھوڑا میرے لئے چھوڑدو،انہوں نے ایك جرعہ چھوڑدیا،انہوں نے پیا،اس کے پیتے ہی ہرجڑی بوٹی ہردرودیوارسے ان کو یہ آواز آنے لگی کہ کون اس کازیادہ مستحق ہے کہ ہماری راہ میں قتل کیاجائے۔انہوں نے کہناشروع کیا"اَنا لَاَحَق"بیشك میں سب سے زیادہ اس کازیادہ سزاوارہوں۔لوگوں کے سننے میں آیا"انا الحق"(میں حق ہوں۔ت)،وہ دعوی خدائی سمجھے،اور یہ کفرہے۔اور مسلمان ہوکر جو کفرکرے مرتدہے اورمرتد کی سزاقتل ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من بدل دینہ فاقتلوہ،رواہ احمد[1] والستۃ الامسلما عن |
جواپنادین بدل دے اسے قتل کرو۔اس حدیث کواصحاب ستہ میں سے مسلم کے علاوہ سب نے |
عــــــہ:فی الاصل منصور
[1] جامع الترمذی ۱/ ۱۷۶ وسنن ابی داؤد ۲/ ۲۴۲ وسنن ابن ماجہ باب المرتدعن دینہ ص۱۸۵،مسنداحمد بن حنبل عن ابن عباس رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۱۷ و ۲۸۲ و ۲۸۳،صحیح البخاری کتاب المغازی باب لایعذب بعذاب اﷲ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع