دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ص ۵۹ سطر۱۱ میں لکھاہے کہ شب معراج میں حضرت غوث الاعظم شیخ محی الدین رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی روح پاك نے حاضر ہوکرگردن نیازصاحب لولاك کے قدم سراپا اعجاز کے نیچے رکھ دی اورخواجہ عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم گردن غوث اعظم پر قدم مبارك رکھ کربراق پرسوارہوئے اوراس روح پاك سے استفسارفرمایا کہ توکون ہے؟ عرض کیاکہ میں آپ کے فرزندوں اورذریات طیبات سے ہوں اگرآج نعمت سے کچھ منزلت بخشے گا توآپ کے دین کوزندہ کروں گا۔فرمایاکہ تومحی الدین ہے اور جس طرح آج میراقدم تیری گردن پرہے اسی طرح کل تیراقدم تمام اولیاء کی گردن پرہوگا۔اوراس روایت کی دلیل یہ لکھی ہے کہ صاحب منازل اثناء عشریہ بھی تحفہ قادریہ سے لکھتے ہیں۔اسی کتاب کے ص۸ سطر۵ میں مرقوم ہے کہ خواجہ عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خوش ہوکرسوارہونے لگے براق نے شوخی شروع کی۔جبرائیل امین علیہ السلام نے کہایہ کیابے حرمتی ہے تونہیں جانتاکہ تیراراکب کون ہے،خلاصہ ہیجدہ ہزارعالم محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔براق نے کہا اے امین وحی الٰہی! تم اس وقت خفگی مت کرو مجھے رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جناب میں ایك التماس کرنی ہے۔فرمایابیان کرو۔عرض کیا آج میں دولت زیارت سے مشرف ہوں،کل قیامت کے دن مجھ سے بہتربراق آپ کی سواری کے واسطے آئیں گے امیدوارہوں کہ حضور سوائے میرے اورکسی براق کوپسندنہ فرمائیں۔حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے التجا اس کی قبول فرمائی۔صاحب تحفۃ القادریہ لکھتے ہیں کہ وہ براق خوشی سے پھولانہ سمایا اوراتنابڑھا اوراونچا ہواکہ صاحب معراج کاہاتھ زین اور پاؤں رکاب تك نہ پہنچا۔

میرا استفساراس امرکا ہے کہ آیایہ روایت صحاح ستہ وغیرہ کتب احادیث میں وشفائے قاضی عیاض وغیرہ کتب معتبرہ فن سِیَر میں موجودہے یانہ؟ بیّنواتوجروا ببیان کاف وشاف بالاسانید من المعتبرات المعتمدات بالبسط والتفصیل جزاکم اﷲ خیرالجزأ(قابل اعتبارواعتماد اسانیدکے ساتھ مکمل وضاحت وتفصیل کی روشنی میں تسلی بخش طورپربیان فرمائیں اجرپاؤ گے۔اﷲ تعالٰی تمہیں بہترین صلہ عطافرمائے۔ت)

الجواب:

کتب احادیث وسیر میں اس روایت کانشان نہیں۔رسالہ غلام امام شہید محض نامعتبر بلکہ صریح اباطیل وموضوعات پرمشتمل ہے۔منازل اثناعشریہ کوئی کتاب فقیرکی نظرسے نہ گزری،نہ کہیں اس کاتذکرہ دیکھا۔تحفہ قادریہ شریف اعلٰی درجہ کی مستند کتاب ہے،میں اس کا مطالعہ بالاستیعاب سے بارہا مشرف ہوا،جونسخہ میرے پاس ہے یاجومیری نظرسے گزرا اس میں یہ روایت اصلًا نہیں۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن