دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اورایك فرشتہ طوق وزنجیر پہنے ہوئے وسط میں حاضرہوا،اورمنادی نے نداکی کہ اس فرشتہ نے خدا کی نافرمانی کی اور اس کی یہ سزا ملی،کہاں تك صحیح ہے؟ چونکہ قدیم سے میرے تمام اسقام کاچارہ اسی آستانے سے ہوتارہاہے اس واسطے اس سمع خراشی کی جرأت پڑگئی۔والسلام

الجواب:

جناب من! وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،۔قصہ ہاروت وماروت جس طرح عام میں شائع ہے ائمہ کرام کو اس پرسخت انکار شدید ہے،جس کی تفصیل شفاء شریف اوراس کی شروح میں ہے،یہاں تك کہ امام اجل قاضی عیاض رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا:

ھذہ الاخبار من کتب الیھود وافتراأتھم[1]۔

یہ خبریں یہودیوں کی کتابوں اوران کی افتراؤں سے ہیں۔

ان کوجن یاانس ماناجائے جب بھی درازی عمرمستبعدنہیں۔سیدناخضروسیدناالیاس وسیدناعیسٰی صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہم انس ہیں اورابلیس جن ہے۔

اورراجح یہی ہے کہ ہاروت وماروت دوفرشتے ہیں جن کو رب عزوجل نے ابتلائے خلق کے لئے مقررفرمایاکہ جو سحرسیکھناچاہے اسے نصیحت کریں کہ:

" اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلَا تَکْفُرْ ؕ "[2]     

ہم توآزمائش ہی کے لئے مقررہوئے ہیں توکفرنہ کر۔

اورجونہ مانے اپنے پاؤں جہنم میں جائے اسے تعلیم کریں تووہ طاعت میں ہیں نہ کہ معصیت میں۔

بہ قال اکثرالمفسرین علی ماعزاالیھم فی الشفاء الشریف[3]۔

اکثرمفسرین نے یہی کہاہے جیساکہ شفاشریف میں ان کی طرف منسوب ہے(ت)

اوریہ روایت کہ تاریخ الخلفاء کی طرف نسبت کی قطعا باطل اوربے اصل محض ہے،نہ اس وقت تاریخ الخلفاء میں اس کاہونا یادِ فقیرمیں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۹:             مسئولہ ازمولوی نوراحمدکانپوری ملازم کارخانہ میل کاٹ واقع ریواں                                ۹محرم الحرام ۱۳۳۸ھ

ماقولکم یاعلماء الملۃ السمحۃ البیضاء ومفاتی الشریعۃ الغراء فی ھذہ(اے ملت مقدسہ نورانیہ کے علماء کرام اورروشن شریعت کے مفتیان عظام آپ کاکیاارشاد ہے اس بارے میں کہ۔ت)مولوی غلام امام شہیدنے


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل فی القول فی عصمۃ الملائکۃ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲/ ۱۷۰

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۰۲

[3] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل فی العقول فی عصمۃ الملائکۃ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲/ ۱۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن