30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حکم الساب من غیر فرق بینھما[1]۔ |
دینے والے کی طرح ہے ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔(ت) |
خطیب نے رواۃ مالك میں عبداﷲ بن عمرفاروق علیہما الرضوان سے روایت کی:
|
قال تعلم عمر البقرۃ فی اثنتی عشرۃ سنۃ فلما ختمھا نحر جزورا[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کہاکہ حضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے بارہ سال میں سورۃ بقرہ سیکھی،جب مکمل کرلی تو(شکرانے کے طورپر)اونٹ ذبح فرمایا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۰۶،۲۰۷: ازبمبئی مرسلہ مولوی محمدعثمان صاحب بوساطت ضیاء الاسلام پیلی بھیت ۱۸/رجب ۱۳۲۴ھ
(۱)شیطان کے انڈادینے کاثبوت۔
(۲)نمازخمسہ معراج میں نہیں فرض ہوئیں۔
الجواب:
(۱)مفسرین نے ذریت شیطان میں چنداقوال لکھے ہیں،ان میں سے ایك قول یہ بھی ہے کہ انڈے دیتاہے اس سے اس کی نسل پھیلتی ہے۔
(۲)یہ محض غلط ہے،صحیحین [3]وغیرہما کی احادیث متواترہ سے ثابت ہے کہ شب معراج ہی میں پانچوں نمازیں فرض ہوئیں۔
مسئلہ ۲۰۸: ازشہرکہنہ مرسلہ منشی قاضی عبدالحق صاحب ۳۰/ربیع الآخر۱۳۲۷ھ
بشرف ملاحظہ خدامان بارگاہ شریعت پناہ،صاحب حجۃ قاہرہ،مجددمائۃ حاضرہ،حامی ملت،حضرت عالم اہلسنت مدظلہم الاقدس السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،کمترین عقیدت گزیں عبدالحق عرض پرداز ہے کہ اگر خادمان عالی کاحرج اوقات نہ ہوتو تفصیل اس امر کی فرمادی جائے کہ ہاروت وماروت جوچاہ بابل میں قیدہیں فرشتے ہیں یاجن یاانسان؟ اگران کو فرشتہ ماناجائے تو عصمت فرشتوں کی کس دلیل سے ثابت کی جائے؟ اوراگرجن وانس کہاجائے تودرازی عمر کے واسطے کیاحجت پیش کی جائے؟ اور جلال الدین رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے جوتاریخ الخلفاء میں لکھاہے کہ آسمان میں ایك دروازہ پیداہوا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع