30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۰۵:ازتوپ خانہ بازار قدیم مسجد صوبہ دار مدرسہ فیض احمدی کانپور بروزچہارشنبہ بتاریخ ۱۷ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ مولوی عبیداﷲ صاحب
یہ مسئلہ کس کتاب میں ہے کہ حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے سورہ بقرکے ختم فرمانے کے شکریہ میں دعوت فرمائی؟ اورنسیم الریاض کے کس جلد کے کس صفحہ میں ہے کہ جوشخص مخلوق میں سے کسی کے علم کو حضرت سیدالسادات صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی آلہٖ واصحابہ وبارك وسلم کے علم سے اشرف واوسع کہے گا؟
الجواب:
وہ عبارت نسیم الریاض کی جلد رابع ص۳۷۷ طابع قسطنطنیہ میں ہے:
|
من قال فلان اعلم منہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقد عابہ ونقصہ(الٰی قولہ)فھو ساب ای کالساب و الحکم فیہ |
جس شخص نے کہا فلاں شخص رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے زیادہ علم والاہے اس نے آپ کو عیب لگایا اور تنقیص کی(مصنف کے اس قول تک)چنانچہ وہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالی دینے والا ہے یعنی گالی دینے والے کی مثل ہے اس کاحکم گالی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع