30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فلایلغی الآخر مع حصول المحلیۃ وذٰلك لان ولدیۃ العصبۃ تسقی من العصوبۃ والعصوبۃ تقضی علٰی غیرھا مطلقا وان کان من غیرحیزھا کالعدم یحجب الخال فکذا ولدیۃ العصبۃ وبھٰذا تنحل الشبھتان معا اعنی وجوب اعتبار الاقوٰی کما ذھب الیہ العلامۃ الشامی ووجوب اسقاط الاضعف لسقوط الاقوی کما قررنا فی الالزام واﷲ تعالٰی اعلم ولی الانعام۔ |
لہٰذا دوسری ترجیح برمحل ہونے کی وجہ سے لغو نہ ہوگی۔یہ اس لئے ہے کہ عصبہ کی اولاد کو عصوبت سے حصہ ملتاہے اور عصبہ کوغیرپر مطلقًا ترجیح ہوتی ہے اگرچہ جہت مختلف ہو مثلًا چچا(جوکہ عصبہ ہے)ماموں کومحروم کردے گا اسی طرح عصبہ کی اولاد بھی محروم کردیتی ہے۔اس تقریرسے دونوں شبہے مندفع ہوجاتے ہیں یعنی اقوٰی کے اعتبار کاوجوب جیساکہ علامہ شامی اس کی طرف گئے ہیں اوراقوٰی کے سقوط کی وجہ سے اضعف کوساقط کرنے کاوجوب جیساکہ ہم نے الزام کی تقریر میں بیان کیا۔اوراﷲ تعالٰی ہی انعام عطافرمانے والا ہے۔(ت) |
اس حاشیہ نے بحمدہٖ تعالٰی کشف شبہہ کردیا اس وقت تك مبسوط امام شمس الائمہ سرخسی رحمہ اﷲ تعالٰی فقیرکے پاس نہ تھی۔ اب اس کے مطالعہ نے واضح کردیا کہ وہ صرف اطلاق روایت سرخسی نہیں بلکہ خاص نص صریح ہے بحث علامہ شامی مصادم نص واقع ہوئی اوربحث فقیربحمداﷲ القدیر نص کے موافق آئی وﷲ الحمد۔
مبسوط شریف کانص ملخص یہ ہے:
|
فی ظاھر المذھب ولد العصبۃ اولٰی سواء اختلفت الجھۃ او اتحدت،فان کان قوم من ھٰؤلاء من قبل الام من بنات الاخوال اوالخالات وقوم من قبل الاب من بنات الاعمام اوالعمات لام،فالمال مقسوم بین الفریقین اثلاثا،سواء من کل جانب ذوقرابتین |
ظاہرمذہب میں عصبہ کی اولاد اولٰی ہے چاہے جہت مختلف ہویا متحد۔اگران میں سے ایك جماعت ماں کی طرف سے ہو مثلًا ماموں یاخالاؤں کی بیٹیاں اورایك جماعت باپ کی طرف سے ہومثلًا اخیافی پھوپھیوں یااخیافی چچوں کی بیٹیاں،تومال دونوں فریقوں میں تین حصے بناکر تقسیم کیاجائے گا چاہے ہر جانب دوقرابتیں ہوں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع