30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تصحیحات صریحہ اسی کے لئے ہیں،خصوصا آکد تصحیحات علیہ الفتوٰی،تواسی پراعتماد واجب ہے اور اس سے عدول ساقط وذاہب۔
درمختاروتصحیح علامہ قاسم میں ہے:
|
اما نحن فعلینا اتباع ما رجحوہ وصححوہ کما لو افتونا فی حیاتھم[1]،واﷲ سبحانہ تعالٰی اعلم۔ |
ہم پران کی ترجیح وتصحیح کی اتباع ضروری ہے جیساکہ وہ اپنی زندگی میں ہمیں فتوی دیتے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ثانیہ:جبکہ یہاں اختلاف جہت کے وقت مذہب صحیح ومفتٰی بہ میں ولدیت وارث معتبرہے،آیا قوت قرابت معتبرہوگی یا نہیں؟ علامہ شامی نے نفی کومفاد اطلاق روایت بتایا اورخود اثبات کااستظہارکیاکہ قوت قرابت ولدیت وارث سے اقوٰی ہے جب یہ معتبرتو اس کااعتباربدرجہ اولٰی ہے۔عبارت عقودسائل فاضل کے پیش نظرہے فقیرغفرلہ المولی القدیر نے اپنے نسخہ عقود پر یہاں یہ حاشیہ لکھاتھا:
|
قولہ رحمہ اﷲ تعالٰی یلزم ان یرجح بقوہ القرابۃ ایضا لانھا اقوی اقول:قد اجمعوا فی الروایات الظاھرۃ ان لانظربقوۃ القرابۃ مع اختلاف الحیزفلاتقدم العمۃ الشقیقۃ علی الخالۃ لام ولاالخالۃ العینیۃ عل العمۃ الام۔وکون قوۃ القرابۃ اقوی من ولدیۃ الوارث فی حیز واحد لایوجب اعتبارھا مع اختلاف الحیز وھی ساقطۃ الاعتبار فیہ فجریان الاضعف فی محل لکونہ محل |
مصنف علیہ الرحمہ کاقول ہے کہ قوت قرابت سے بھی ترجیح دیناضروری ہے کیونکہ وہ(عصبہ کی اولاد ہونے سے)زیادہ قوی ہے۔میں کہتاہوں روایات ظاہرہ میں مشائخ اس پرمتفق ہیں کہ جہت مختلف ہونے کی صورت میں قوت قرابت کا اعتبارنہیں ہوتالہٰذاحقیقی پھوپھی کواخیافی خالہ پرترجیح نہیں ہوگی اورنہ حقیقی خالہ کو اخیافی پھوپھی پرترجیح ہوگی۔جہت واحدہ میں قوت قرابت کے ولدیت عصبہ سے زیادہ قوی ہونے سے یہ لازم نہیں آتاکہ اختلاف جہت کے وقت بھی اس کااعتبار کیاجائے۔کیونکہ اس صورت میں قوت قرابت کا اعتبارساقط ہوتاہے۔چنانچہ اضعف کے برمحل معتبرہونے سے یہ لازم نہیں آتاکہ وہاں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع