30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
خلف بنتا وبنات ابن فلھن السدس تکملۃ للثلثین لاقامتھن مقام بنت فلم یحجبھن بعد درجتھن عن درجۃ البنت وکذلك اذا مات عن بنتین وبنت ابن وبنت ابن ابن وابن ابن ابن لم یحجب بنت الابن وبنت ابن الابن لانھما اقیمتا فی درجۃ الذکر کی تتعصب بہ فھذا ھو السرفی وراثۃ الخالۃ لاب مع العمّات واﷲ تعالٰی اعلم ثم اقول:لایذھبن عنك ان ھذہ الاقامۃ تقتصر علی الذوات ولاتتعدی الی الاولاد فاولاد الخالۃ لایجعلون کاولادالام الاتری ان ذکورھم لایساوون اناثھم بل للذکرمثل حظ الانثیین وھذا کولدیۃ العصبۃ لاتسری من الولد الی ولد الولد کما فی ردالمحتار وغیرہ عن سکب الانھر وغیرہ فا بنت العم لایقدم علی بنت ابن العمۃ او الخال اوالخالۃ فاحفظ۔ |
ایك بیٹی اورچندپوتیاں چھوڑ کرمرجائے تو دوتہائی کی تکمیل کے لئے پوتیوں کوچھٹا حصہ ملے گا،کیونکہ انہیں بیٹی کے قائم مقام رکھاگیاہے لہٰذا بیٹی کے درجہ سے دوری انہیں محروم نہیں کرے گی۔اسی طرح اگرکوئی شخص دوبیٹیاں،ایك پوتی، ایك پوتے کی بیٹی اورایك پوتے کابیٹاچھوڑکرمرگیا توپوتی اور پوتے کی بیٹی محروم نہ ہوں گی کیونکہ ان کو مرد کے درجے میں رکھاگیاہے تاکہ اس کے ذریعے وہ عصبہ بن جائیں۔علاتی خالہ کے پھوپھیوں کے ساتھ وارث بننے میں یہی راز ہے،اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔میں پھرکہتاہوں تجھے ہرگزیہ نہ بھولے کہ قائم مقام قراردینا صرف ذوات تك محدودہے اولاد کی طرف یہ حکم متعدی نہیں ہوتا۔لہٰذا خالہ کی اولاد کو ماں کی اولاد کی طرح نہیں بنایا جائے گا۔کیاتونے نہیں دیکھاکہ خالہ کی اولاد میں مذکر ومؤنث آپس میں برابرنہیں بلکہ لڑکے کاحصہ دولڑکیوں کے حصے کے برابرہے۔یہ عصبہ کی ولدیت کی طرح ہے کہ اولاد سے اولاد کی اولاد کی طرف منتقل نہیں ہوتی جیساکہ ردالمحتار وغیرہ میں سکب الانہر وغیرہ سے منقول ہے۔چنانچہ چچاکانواسہ،پھوپھی،ماموں یاخالہ کی پوتی سے مقدم نہ ہوگا۔پس اس کویاد کرلے۔(ت) |
بالجملہ قول دوم پرہی اکثر متون ہیں اور اسی کو اکثرنے ظاہرالروایۃ اورمذہب بتایا اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع