دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

والخالۃ کالام باعتبار ان قرابتھا قرابۃ الام،وجہ قول علمائنا رحمھم اﷲ تعالٰی ان الاصل ان الانثٰی متی اقیمت مقام ذکرفانھا تقوم مقام ذکر فی درجتھا۔والذکر الذی فی درجۃ العمۃ العم و ھو الوارث فتجعل العمۃ بمنزلۃ العم،والخالۃ لو اقمناھا مقام ذکرفی درجتھا وھو الخال لم ترث مع العمۃ فلھذہ الضرورۃ اقمناھا مقام الام فالعمۃ ترث الثلثین وللخالۃ الثلث بھذا الطریق بمنزلۃ مالو ترك امّا وعمّا[1] اھ(مختصرًا)فاذاکان الامر علی ھذا سقط تقدم العمۃ لولدیۃ العصبۃ فانّھا قداقیمت مقام العصبۃ فضلا عن الوالدیۃ ولم تحجب الخالۃ لاقامتھا مقام الام والام لاتحجب بالعم وفی ھذہ الحالات کلھن سواء قدرأینا ان مثل الاقامۃ تمنع الحجب بما ھو اقوی اسبابہ وھو قرب درجۃ،الاتری ان من

قرابت کی وجہ سے ہے۔اورخالہ کوماں کے قائم مقام رکھا جائے اس اعتبارسے کہ اس کی قرابت ماں کی قرابت کی وجہ سے ہے۔ہمارے علماء کے قول کہ"خالہ ماں کی طرح ہے"کی وجہ یہ ہے کہ قاعدہ کی روسے عورت کو جب کسی مرد کے قائم مقام کیاجائے تو اپنے ہم مرتبہ مرد کے قائم مقام ہوگی۔ پھوپھی کاہم مرتبہ مرد چچا ہے جوکہ وارث ہے لہٰذا اسے چچا کے قائم مقام کیاجاتاہے اورخالہ کواگر اس کے ہم درجہ مرد یعنی ماموں کے قائم مقام کیاجائے تو وہ پھوپھی کے ساتھ وارث نہیں بن سکے گی۔اس ضرورت کے پیش نظرہم نے اسے ماں کے قائم مقام کیا،لہٰذا اس طرح پھوپھی کو دو تہائی اورخالہ کوایك تہائی ملے گا جیساکہ ماں اورچچا کوچھوڑ کر فوت ہونے کی صورت میں ہوتا(اختصار)جب معاملہ اس طرح ہے توپھوپھی کوعصبہ کی اولاد ہونے کی وجہ سے ترجیح نہیں ہوگی کیونکہ اس کو عصبہ کی اولاد کے بجائے خود عصبہ کے قائم مقام قراردیاگیاہے پھوپھی خالہ کومحروم نہیں کرسکے گی کیونکہ خالہ کوماں کی جگہ رکھاگیاہے اورماں چچا سے محروم نہیں ہوتی۔ ان حالات میں تمام برابر ہیں۔تحقیق ہم نے دیکھاکہ قائم مقام قراردینے کی وجہ سے قرب درجہ جیساقوی ترین سبب بھی محروم نہیں کرسکتا۔کیاتونہیں دیکھتاکہ کوئی شخص اگر

 


 

 



[1] مبسوط الامام السرخسی کتاب الفرائض باب میراث العمات والاخوال والخالات دارالمعرفۃ بیروت ۳۰/ ۱۸و۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن