دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

قدوری،کنزوتنویر کاحال معلوم ہوا سراجیہ اگرچہ ابتدائی کتاب ہے مگراصطلاح فقہ پرمتن نہیں اس کامرتبہ فتاوٰی یاغایت درجہ شروح کاہے جیسے منیہ واشباہ بھی ابتدائی کتب ہیں اورمرتبہ متون میں ہرگزنہیں بلکہ فتاوی میں کما بیّناہ فی فتاوٰنا(جیساکہ ہم نے اپنے فتاوٰی میں بیان کیاہے۔ت)متون وہ مختصرات ہیں کہ ائمہ حفظ مذہب کے لئے لکھتے ہیں جیسے مختصرات طحاوی وکرخی وقدوری اور سراجیہ میں بکثرت روایات نادرہ بلکہ بعض اقوال مشائخ کے ذکر تك تنزل ہے،لاجرم علامہ سیدشریف نے نقل فرمایاکہ سراجیہ درحقیقت فرائض امام احمدعلاء الملت والدین سمرقندی کی شرح ہے۔

ان المصنف لما خرج من فرغانۃ الی بخارا وجد فیھا الفرائض المنسوبۃ الی القاضی الامام علاء الدین السمرقندی فی ورقتین فاستحسنھا واخذ فی تصنیف ھذاالکتاب شرحالھا[1]۔

مصنف علیہ الرحمہ جب فرغانہ سے بخاراگئے تووہاں قاضی امام علاء الدین السمرقندی کی طرف منسوب فرائض کودوورقوں میں پایاجو انہیں پسندآئے توان کی شرح کے طورپراس کتاب (سراجیہ)کولکھنا شروع کیا(ت)

تونہ رہی مگرایك ملتقی،اس میں بیشك یہ قول مصرح ہے:

حیث قال یرجحون بقرب الدرجۃ ثم بقوۃ القرابۃ ثم یکون الاصل وارثا عنداتحاد الجھۃ[2]۔

جہاں فرمایا کہ اتحاد جہت کے وقت وہ قرب درجہ پھر قوت قرابت پھراصل کے وارث ہونے کی وجہ سے ترجیح پاتے ہیں (ت)

تواسے مسئلہ متون ٹھہراکر قول ثانی پرترجیح دینی صحیح نہیں بلکہ اکثر متون قول ثانی ہی پرہیں۔سابعًا: شروح ہدایہ کاحال معلوم ہوااورشروح کنز نے مسئلہ متن کومقرررکھا اوراس کا مفاد ظاہرہولیا وﷲ الحمد۔

قول دوم کو مبسوط امام شمس الائمہ سرخسی وفتاوٰی امام تمرتاشی ومجمع الفتاوٰی وفتاوٰی خلاصہ میں ظاہرالروایۃ ومذہب کہا۔مواریث الملتقط للامام نصروتاتارخانیہ میں اسی پر مشی کی۔ضوء السراج میں ہے:علیہ الفتوی[3]۔جامع المضمرات میں ہے: ھو الصحیح[4]۔معراج الدرایہ میں ہے:ھو الاولٰی بالاخذ للفتوی[5] (فتوی کے لئے اخذ


 

 



[1] الشریفیۃ شرح السراجیۃ باب ذوی الارحام مطبع علیمی لاہور ص۹۶

[2] ملتقی الابحر کتاب الفرائض فصل ذوالرحم قریب مؤسسۃ الرسالہ بیروت ص ۳۵۱

[3] الفتاوی الخیریۃ کتاب الفرائض دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۲۴۲

[4] الفتاوی الخیریۃ کتاب الفرائض دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۲۴۲

[5] العقودالدریۃ کتاب الفرائض ارگ بازار قندھارافغانستان ۲/ ۳۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن