دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

امام اتقانی ونتائج الافکار قاضی زادہ تکملہ فتح القدیر پیش نظرہیں۔ان میں مثل ہدایہ کے فرائض نہیں اورمعراج الدرایہ میں قول دوم کی تصحیح نقل کی۔غالبًا یہ زیادت کتاب الفرائض میں ہو جس طرح نہایہ نے اسے تکمیلًا اضافہ کیا اورمحقق بابرتی نے اس کی تلخیص میں پھرحذف فرمادیا توظاہرًا غالب شروح ہدایہ کہناخیریہ کاسبق قلم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

ثالثًا: کنزکی عبارت یہ ہے:

وذورحم وھو قریب لیس بذی سھم وعصبۃ(الٰی ان قال)وترتیبھم کترتیب العصبات والترجیح بقرب الدرجۃ ثم بکون الاصل وارثا وعند اختلاف جہۃ القرابۃ فلقرابۃ الاب ضعف قرابۃ الام[1]۔

ذورحم وہ قریبی رشتہ دارہے جوصاحب فرض اورعصبہ نہ ہو (یہاں تك کہ فرمایا)او ان کی ترتیب عصبات کی ترتیب کی طرح ہے اورترجیح قرب درجہ پھراصل کے وارث ہونے سے ہے جہت قرابت مختلف ہوئی توباپ کی قرابت کو ماں کی قرابت سے دوگناملے گا۔(ت)

حضرت علامہ شامی اس میں محل استدلال جملہ اخیرہ کااطلاق اوراسی بناء پر اسے متون وشروح کی طرف نسبت کیاجانابتاتے ہیں۔ ردالمحتارمیں بعد عبارت مذکورہ آنفًا ہے:

وھو ظاھر اطلاق المتون والشروح حیث قالوا وعند اختلاف جھۃ القرابۃ فلقرابۃ الاب ضعف قرابۃ الام فلم یفرقوا بین ولد العصبۃ وغیرہ[2]۔

وہ متون وشروح کاظاہر اطلاق ہے جہاں مشائخ نے فرمایا کہ جہت مختلف ہوئی توباپ کی قرابت کوماں کی قرابت سے دوگنا ملے گا۔چنانچہ انہوں نے عصبہ کی اولاد اوراس کے غیرمیں کوئی فرق نہیں کیا۔(ت)

اقول:یہ جملہ دوقاعدہ ترجیح کے بعد مذکورہے وہ قواعد عامہ تھے کہ جمیع اصناف واحوال ذوی الارحام کوشامل تھے تویہ قطعًا ان سے مقیدہے ورنہ اختلاف جہت کے وقت قرب درجہ سے بھی ترجیح نہ ہو اوروہ بالاجماع باطل ہے وعلی التنزیل وہ دونوں قاعدے بھی مطلق ہیں وہاں بھی اختلاف واتحاد جہت سے فرق نہ فرمایا تویہ اطلاق اس اطلاق سے معارض ہے۔


 

 



[1] کنزالدقائق کتاب الفرائض ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۴۳۷

[2] ردالمحتار کتاب الفرائض باب توریث ذوی الارحام داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۸۔۵۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن