30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسے ظاہرالروایہ کہنا اوریہ دلیل کہ ان دونوں کتابوں میں ہے بعینہٖ سراجی سے ماخوذہے،اورعلامہ سیدشریف نے اسے مقرر رکھا۔علامہ مدقق علائی نے درمختارمیں اسی کومختاررکھایوں کہ قول متن:
|
واذا استووافی درجۃ قدم ولد الوارث۔ |
جب درجہ میں برابرہوں تووارث کی اولاد کو مقدم کیاجائے گا۔(ت) |
میں واتحدت الجھۃ[1] (اورجہت متحد ہو۔ت)کی قیدبڑھادی اورآگے فرمایا:
|
فلواختلفت فلقرابۃ الاب الثلثان ولقرابۃ الام الثلث[2] |
اگرجہت مختلف ہوتوباپ کی قرابت کودوتہائی اورماں کی قرابت کو ایك تہائی ملے گا(ت) |
علامہ سیداحمدمصری طحطاوی نے اسے مقرررکھابلکہ تصریح کی کہ:
|
ان اختلف حیز القرابۃ فلا عبرۃ للاقوٰی ولالولد العصبۃ[3]۔ |
اگرقرابت کی جہت مختلف ہوتو اقوٰی اورعصبہ کی اولاد ہونے کااعتبارنہ ہوگا۔(ت) |
یونہی علامہ شیخی زادہ نے مجمع الانہرمیں نص ملتقی پرتقریرکی۔
یہ ہیں وہ عبارات جواس قول پرنظر حاضرمیں ہیں اوریہاں چندضروری تنبیہات ہیں۔
فاقول:ظاہرعبارت خیریہ سے متوہم ہوتاہے کہ یہ قول ہدایہ وکنزمیں ہے اوران دونوں کے اکثر شراح نے اس پرمشی کی پھر ملتقی وسراجیہ اسی پرہیں لہٰذا علامہ حامدآفندی نے اسے مسئلہ متون قراردیا مگراوّلًا: وہ ہدایہ میں نہیں بلکہ امام برہان الدین صاحب ہدایہ نے اپنی کتاب"فرائض عثمانی"میں کہ رسالہ فرائض شیخ عثمانی کاتکملہ ہے ذکرفرمایا۔ہدایہ میں سرے سے کتاب الفرائض ہی نہیں حالانکہ اس کے ماخذ ثانی مختصرالقدوری میں فرائض ہے۔ردالمحتارمیں ہے:
|
ھذا ظاھرالروایۃ کما فی السراجیۃ والفرائض العثمانیۃ لصاحب الھدایۃ[4]۔ |
یہ ظاہرالروایہ ہے جیساکہ سراجیہ اورصاحب ہدایہ کی فرائض عثمانیہ میں ہے۔(ت) |
ثانیًا: شروح ہدایہ سے کفایہ امام کرمانی وعنایہ امام اکمل وبنایہ امام عینی وغایۃ البیان
[1] الدرالمختار کتاب الفرائض باب توریث ذوی الارحام مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۶۴
[2] الدرالمختار کتاب الفرائض باب توریث ذوی الارحام مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۶۴
[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الفرائض باب توریث ذوی الارحام المکتبۃ العربیہ کانسی روڈ کوئٹہ ۴/ ۴۰۱
[4] ردالمحتار کتاب الفرائض باب توریث فی الارحام داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۵۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع