دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

پس اس صورت میں شریعت مطہرہ کیاحکم دیتی ہے؟ آیالڑکی یاان کی اولاد کوحصہ مل سکتاہے یانہیں؟ اورلڑکے کی بیوی کو اور اولاد کوحق پہنچے گا یاقرض اداکیاجائے گا؟بیّنواتوجروا۔

الجواب:

ماں نے جولفظ لڑکے سے کہے تھے کہ ان کانکاح کردوتمہیں مکان کامالك کیا اس سے ہبہ خواہ بیع کہ ٹھہرائیں جبکہ ماں بلکہ لڑکابھی قبل قبضہ مکان انتقال کرگئے لڑکا کسی طرح اس مکان کامالك نہ ہوا ہبہ میں توظاہرکہ قبل قبضہ ان میں ایك کی موت سے باطل ہوتاہے اوربیع میں یوں کہ یہ بیع بوجہ جہالت ثمن باطل تھی اوربیع فاسد میں قبل قبضہ مشتری مالك نہیں ہوتا۔در مختارمیں ہے:

اذا قبض المشتری المبیع برضاء بائعہ فی البیع الفاسد ولم ینھہ ملکہ[1]۔(ملتقطا)

جب مشتری بیع فاسد میں بائع کی رضامندی سے مبیع پرقبضہ کرلے اوربائع اس کومنع نہ کرے تووہ مبیع کامالك ہوجائے گا۔(بالالتقاط)۔(ت)

تومکان کہ ماں کے مہر میں تھا اسی کی ملك رہا اس کے لڑکے اورپانچوں لڑکیوں سب کا اس میں حصہ ہوا جوموجود ہیں ان کو اورجن کاانتقال ہوگیا ان کی اولاد ورثہ کوحصہ پہنچے گا،جوحصہ اس پسرکاہوگا اس سے جوقرضہ اس پرہے اداکیاجائے گا اگرکچھ بچاتو اس کی زوجہ اوربیٹے بیٹیاں پائیں گے ورنہ کچھ نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۸:                              ازپولیس لائن ضلع سیتاپور مرسلہ عرفان خاں کانسٹیبل محرر                            ۲شعبان ۱۳۳۸ھ

اصغری بیگم کاخاوند مرگیا،اصغری بیگم کے ایك لڑکا بالغ عرفان خاں اور ایك نابالغہ لڑکی مظہری بیگم ہے،مسمّاۃ بیوہ نے مظہری کا عقد بکرکے ساتھ کرناچاہااورعرفان خاں کوخط لکھا کہ میں تمہاری بہن مظہری بیگم کاعقد بکرکے ساتھ کرناچاہتی ہوں تمہاری کیارائے ہے۔عرفان خاں نے اپنی ماں کوجواب دیاکہ بکربدچلن اورخلاف شرع شخص ہے مجھے اپنی بہن کاعقد اس سے منظور نہیں باوجود ممانعت عرفان خاں ماں نے بولایت خود خلاف مرضی عرفان خاں بکر کے ساتھ مظہری کاعقدکردیا اور پندرہ دن بعد بذریعہ خط عرفان خاں کوعقد مذکورکی اطلاع دی عرفان خاں نے جواب دیاکہ تم نے میری بلااجازت اورخلاف مرضی جو نکاح مظہری کابکرکے ساتھ کردیاہے میں اس کوہرگزنہ مانوں گا اورمظہری کی رخصت بکرکے ساتھ نہ کروں گا نکاح کوڈھائی سال ہوئے مظہری اب بالغہ ہے اور


 

 



[1] الدرالمختار کتاب البیوع باب البیع الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن