دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

الجواب:

برادری کاکہنا قابل سماعت نہیں،وہ مال وارثوں کاہے،زوج یا زوجہ جس کا مال ہے۔اس کے جو وارث ہوں اگرچہ کتنے ہی دور کے رشتہ کے بھائی یعنی دادا پردادا کی اولاد کے بھائی ان میں جوقریب ترہے وہ وارث ہوگا اس کے ہوتے بھتیجی بھی وارث نہیں،نہ بے اجازت وارث،ایك جبّہ اس میں سے مسجد میں لگاناجائز۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۹۲:                              ازچتورگڑھ میواڑ مرسلہ فتح محمد                    ۲۷ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی قوم میں تقسیم ترکہ کارواج نہیں تو ایسے مال سے کہ جس میں بالغ اورنابالغ وارث ہیں کھانالینا دیناخیرات کاہونا جائزہے یاناجائز جب کہ بالغ بھی وارث مال ہیں اور وہ کریں جیسے کاکوکریم بخش کی صورت کہ تقسیم ترکہ ہوتاہی نہیں اناث تو متروك الارث سمجھے جاتے ہوں اورذکورہی صرف وارث بنے جاتے ہیں ہمارے یہاں تو بالغین کاصرف کرنا کیسا؟

الجواب:

اناث کومحروم کرنا حرام قطعی ہے ہنودکااتباع اورشریعت مطہرہ سے منہ پھیرنا ہے جبکہ اس میں نابالغوں کا حق مخلوط ہے اور معلوم ہے کہ یہ خالص اپنے حصے سے نہیں کرتے بلکہ کل کو اپناہی حصہ جانتے ہیں تو اس میں سے نہ کھانا جائزنہ کچھ لینا۔

قال اﷲ تعالٰی" اِنَّ الَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ اَمْوٰلَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاۡکُلُوۡنَ فِیۡ بُطُوۡنِہِمْ نَارًا ؕ وَسَیَصْلَوْنَ سَعِیۡرًا ﴿٪۱۰"[1]۔

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا:)وہ جویتیموں کامال ناحق کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں نہیں بھرتے مگرآگ اورعنقریب بھڑکتی آگ میں جائیں گے۔والعیاذباﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۹۳:ازدفتر صدراول بزم حنفیہ لاہور خواجگان منزل مرسلہ مولوی حکیم عبدالحمیدصاحب صدراول ۲۶جمادی الاولٰی ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے اہل اسلام مفتیان حنفِیہ کرام اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نہایت متشرع فوت ہوا۔زیدعمرو،بکر،خالد اور زبیدہ وہندہ یہ چھ اولادیں چھوڑیں۔نمبر۱ و۲ و۳


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن