دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اس کے خوردونوش میں صرف ہوں گے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۸۴:             ازپنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پورضلع مظفرپورمرسلہ نعمت علی صاحب   ۱۴ربیع الاول شریف ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دوبھائی کافرمیں سے ایك مسلمان ہوگیا تو اب وہ بھائی کافراس کااس کوحق حصہ نہیں دیتا ہے اورکہتاہے کہ تم ہمارے مذہب سے نکل گئے تمہاراحق کیساآیا اس کاحق ہوگایانہیں؟

الجواب:

اگرمثلًا باپ کاترکہ دونوں بھائیوں نے پایاتھا اب ایك مسلمان ہوگیاتووہ اپنے حصے کامالك ہے مسلمان ہوجانے سے ملك زائل نہ ہوئی ہاں اس کے اسلام کے بعد ان کافروں میں جومرا اس کاترکہ اسے نہ ملے گا لاختلاف الدین(دین کے مختلف ہونے کی وجہ سے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۸۵:                             ازدربھنگہ قلعہ گھاٹ مرسلہ غلام اکبر                          ۱۴/رجب ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك ہندو مرا اوراس کی بی بی مرنے کے بعد اس کی کل جائداد پرقابض ودخیل ہوئی اوراپنا اندراج نام بھی دفاتر گورنمنٹی میں کرایا۔چندسال کے بعد وہ مسلمان ہوگئی تواب جائداد مذکورہ بعد تبدیل مذہب زن نو مسلمہ کوشرعًا ملے گی یانہیں؟

الجواب:

جوچیز اس وقت اس کی ملك سمجھی جاتی تھی وہ بعداسلام بھی اس کی ملك رہے گی،اسلام قاطع ملك نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۸۶: ازججہ کلاں ڈاکخانہ خاص ضلع لاہور براستہ چھانگامانگا سب آفس بلوکی مرسلہ عبدالرحمن صاحب ۵/شعبان ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنے حقیقی بھائی خوردعمروکو بصدمحنت تعلیم کتب دینیہ کی دے کر اچھاخاصہ اہل علم بنادیا اوردیگرحقوق خوردہونے کے بھی اداکئے مگرعمرو اس جوہرکانکلاکہ جملہ حقوق پرخاك ڈال کر بے مروّتی پرکمرباندھ لی اوراپنے بڑے بھائی واستاد وہمسایہ کی ایذارسانی پرکوئی دقیقہ نہ اٹھارکھاحتی کہ فی الحال بلاولد زید کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن