دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

بخشی جائے۔

الجواب:

مہرمعاف کرنے سے معاف ہوگیا اب دوبارہ نہیں لے سکتی مگرترکہ معاف کرنے سے معاف نہیں ہوسکتا اگروارث یہی ہیں تو حسب شرائط فرائض زید کاترکہ آٹھ حصہ ہوکرایك حصہ بی بی کو اورچارحصہ زید کی لڑکی کو اورتین بھتیجے کوملیں گے اوراگلے شوہرکی بیٹی کچھ نہ پائے گی،بھتیجا اگر نہ لیناچاہے تولے کرتقسیم کراکرپھرزید کی دختر کوہبہ کرکے قبضہ دے دے یایوں ہی بلا تقسیم اپنا حصہ اس کے ہاتھ بیچ کر قیمت اسے معاف کردے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۷۸:                             ازگوندیا ضلع بھنڈارا ملك متوسط                  ۸ ربیع الآخر۱۳۳۶ھ

ایك مسماۃ نے اپنی کچھ رقم مالی کے لئے اپنے حین حیات میں وصیت کی کہ بعد وفات میرے ایك فرزند میراجونابالغ ہے یہ رقم اس کو دی جائے اگرفرزند میراقضاکرجائے تویہ رقم مالی مکہ مدینہ کے کسی کارِخیر میں بھیج دی جائے،بعد وفات مسماۃ اس کافرزند بالغ ہوکرفوت ہواتو اب اس کی وہ رقم کس کو دی جائے چونکہ اس کاایك چچازاد زندہ ہے مگرلڑکے کی پرورش بعد اس کی والدہ کے ماموں نے کی اورایك اس کی مدد میں شریك رہا،اس کاچچامالدارہے اس کے کسی امرمیں مونس بھی نہیں ہوابجز ماموں کے، لہٰذا ہم اس لڑکے کی رقم کو اس کے ماموں کودیناچاہتے ہیں چونکہ اس کاماموں بہت غریب مفلس معذورشخص ہے محض اس کے عزیزواقارب اس کی اعانت کیاکرتے ہیں لہٰذایہ رقم ہم اس کے ماموں کودیناپسند کرتے ہیں چونکہ شرعًا بھی مفلس عزیز کو مدددینالازم ہے۔

الجواب:

فرزند کے لئے وصیت توبیکارتھی وہ خود ہی مالك ہواجبکہ عورت کااس کے سوا اورکوئی وارث نہ تھا جیسا کہ ظاہرسوال ہے اب اس کے انتقال کے بعد اس کے جووارث ہیں ان کوپہنچے گی اگرصرف یہی چچاوارث ہے تویہی پائے گا وارث ہونے کے لئے کچھ یہ شرط نہیں کہ وہ اس کے کسی امرمیں شریك ہواہو،ماموں کتناہی محتاج ہو نہ بہن کے ترکہ میں اس کاکچھ حق ہے کہ بیٹاموجودتھانہ بھانجے کے ترکہ میں کہ اس کاچچا موجودہے قریبی غریب کی اعانت کابیشك حکم ہے مگراپنے مال سے نہ پرائے مال سے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۷۹:                             ازچتیرہ ڈاکخانہ امال پورپرگنہ سہاورضلع ایٹہ مرسلہ عبداﷲ خان صاحب        ۲۶ جمادی الاول ۱۳۳۶ھ

زید سے وقت مناکحت مہرمعجل قرارپایا اوربعد ازمدت درازوولادت طفل یازدہ سالہ مرحوم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن