دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اورجونص قرآن کوجان بوجھ کرنہ مانے وہ دائرہ اسلام میں رہ سکتاہے یانہیں؟ قال اﷲ تعالٰی:

" وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۴﴾ "[1]۔

اور جو اﷲ تعالٰی کے اتارے پرحکم نہ کرے وہی لوگ کافرہیں۔ (ت)

سوال دوم:وہ لوگ جن کاسوال اول میں ذکرہے مسلمانوں کے اوقاف یامسجد دونوں کے متولی ہوسکتے ہیں یانہیں؟

الجواب:

یہ لوگ ہرگزمسلمان نہیں،اگرمسلمان ہوئے بھی تھے تو دربارہ وارثت احکام شرعیہ ماننے سے انکارکرکے مرتد ہوگئے،وہ نہ مسجد کے متولی کئے جاسکتے ہیں نہ اوقاف مسلمین کے۔

قال اﷲ تعالٰی" فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۶۵﴾ "[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تواے محبوب تمہارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تك آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائیں پھر جوکچھ تم حکم فرمادو اپنے دلوں میں اس سے رکاوٹ نہ پائیں اوردل سے مان لیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۷۷:            ازترگہ گوری ڈاکخانہ کچہا ضلع نینی تال مرسلہ ملانذیراحمد صاحب       مورخہ ۸/ربیع الآخرشریف ۱۳۳۶ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے ایك بیوی کی،اس کے ساتھ ایك لڑکی آئی اورلڑکی ایك اسی بیوی سے زید کی پیدا ہوئی،بعد چندروز کے زیدکاانتقال ہوگیا اب یہ دولڑکیاں ایك توزید کی ہے اورایك جو بیوی اگلے خاوند کی ساتھ لائی تھی،بعدوفات زید کے بھتیجانے یعنی حقیقی تایا کے بیٹے نے اپنا حق معاف کردیا اوربیوی نے بھی معاف کرکے وہ جائداد دونوں لڑکیوں پرتقسیم کردی،اب زید کی بیوی اپنامہرلیناچاہتی ہے اب یہ تقسیم جائزہے یانہیں؟ شرع شریف سے آگاہی


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۴۴

[2] القرآن الکریم ۴/ ۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن