30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیوروغیرہ جوخاص عورتوں کے استعمال کاہے کیا اس کی بھی تقسیم ہوگی؟
(۵)زید کی زوجہ اولٰی کااسباب اس قسم کاتقسیم ہوسکتاہے یانہیں؟
الجواب:
زوجہ اولٰی جوجہیزلائی وہ اس کامتروکہ ہے حسب شرائط فرائض اس میں سے نصف شوہرکاہے،جوکچھ روپیہ زید نے زوجہ اولٰی یا ثانیہ کودیااگر تملیکًا دیا اس کی مالك زوجات ہیں اور اس سے جواسباب خریدا انہیں کاہے اوراگرتملیکًا نہ دیا گھرکے خرچ کے لئے دیا اورعورات کو حسب دستور اسباب خانگی خریدنے کی اجازت دی تو وہ اسباب اورجتنا روپیہ بچاہو سب ملك زید ہے۔بیان سائل سے معلوم ہواکہ تجہیزوتکفین میں صرف پندرہ۱۵ روپے خرچ ہوئے باقی فاتحہ وخرچ عدت ہے خرچ عدت تو زوجہ کسی سے مجرا نہیں لے سکتی کہ معتدہ وفات کے لئے نفقہ نہیں یوں ہی جوکچھ فاتحہ میں اٹھایا تبرع ہے اس کابھی معاوضہ نہیں پاسکتی،ہاں وہ پندرہ۱۵ کہ تجہیزوتکفین میں اٹھے ازانجاکہ زوجہ وارثہ ہے اوروارث کہ تجہیزوتکفین کرے مجراپاتاہے یہ پندرہ پائے گی مگر اس وجہ سے کہ تجہیزوتکفین جوہرحق پرمقدم تھی ہوچکی زوجہ کامطالبہ باقی رہاتویہ پندرہ۱۵ بھی دَین میں آگئے اور اس کادین نوسوپندرہ۹۱۵ روپے ہوئے اورزوجہ اولٰی کانصف مہربحق شوہر ساقط ہوکر اس کادین ساڑھے بارہ سو۱۲۵۰روپے ہوئے مجموع دین اکیس سوپینسٹھ۲۱۶۵ روپے ہیں متروکہ زیدکہ تین چارسوکامکان ہے اگر اس زرواسباب وغیرہ سے مل کرجو اُسے ترکہ زوجہ اولٰی سے ملایا دونوں زوجہ کے پاس اس کی اپنی ملك تھا اگراس مجموع کے برابر ہو اورزید پراورکوئی دَین نہ ہو تو ۱۲۵۰ زوجہ اولٰی کے ورثہ کو دَین اور۹۱۵ زوجہ ثانیہ کو۔اوراگر اس سے زائد ہے تودونوں دَین پورے اداکرکے جوبچے اس کے ثلث سے وصیت اگرزیدنے کی ہو نافذ کرکے باقی سے ایك ربع زوجہ ثانیہ کودیں اورتین ربع اورجوکوئی وارث زید عصبات یاذوی الارحام سے ہو اسے دیں اورکوئی نہ ہو اور کسی کے لئے ثلث سے زائد کی وصیت کی ہو اس کی وصیت کی تکمیل کریں اگرچہ یہ تین ربع کل اس وصیت میں چلے جائیں اوراگرموصی لہ بھی کوئی نہ ہوتویہ تینوں ربع اوراگرہو اوراس کی وصیت پوری کرنے کے بعد بھی کچھ بچے تووہ باقی سب زوجہ ثانیہ کو دے دیں فان الازواج یردعلیھا عند عدم انتظام بیت المال(بیت المال منظم نہ ہونے کے وقت خاوند اوربیوی پررَد کیاجائے گا۔ت)اوراگرکل متروکہ زید اس مجموع دین ۲۱۶۵ سے کم ہے اورزیدپر اوردین نہیں تو اس کا کل متروکہ چارسوتینتیس۴۳۳ سہام کرکے دوسوپچاس۲۵۰ سہم وارثان زوجہ اولٰی کودیں اورایك سوتراسی۱۸۳ سہم زوجہ ثانیہ کو۔اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع