30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۶۸: ازقصبہ سانگودسوائے بادھپور مدرسہ انجمن اسلامیہ ریاست کوٹہ راجپوتانہ مرسلہ الف خاں مہتمم انجمن ۱۲ذی الحجہ ۱۳۳۵ھ
ایك شخص متوفی کی جائداد قیمتی(سہ ۳۰۰)روپے ایك شخص کے پاس ایك صدروپے میں رہن ہے اورمتوفی کاکوئی اصلی وارث نہیں ہے توکارروائی بیع کی کس کے ساتھ کی جائے گی؟
الجواب:
بحکم حاکم شرع فقراء کے ساتھ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۹ تا ۱۷۳: مرسلہ مولوی محمدظہورحسین صاحب فاروقی رام پوری ۵ربیع الاول ۱۳۳۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین مسائل ذیل میں:
(۱)زیدنے اپنی زندگی کے وقت دونکاح کئے،زوجہ اولٰی کاانتقال زید کے سامنے ہوا،بعد عقدثانی زیدنے انتقال کیا اورایك مکان قیمتی تین چار سوروپے کاچھوڑا۔زوجہ اولٰی کادین مہرڈھائی ہزارروپے کاتھا اورزوجہ ثانیہ کانوسوروپے کا۔زوجہ ثانیہ خود موجودہے اورزوجہ اولٰی کے ورثہ میں تین بھائی،ایك بہن،دوبھتیجیاں،ایك زوج یعنی زیدمرحوم کاکہ جس کی وارث اس وقت زوجہ ثانیہ ہے۔ایسی صورت میں کیامکان مذکور کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ اولًا دونوں دین مہروں میں مکان نصف نصف ہوجائے گا من بعد نصف ثانی جوزوجہ اولٰی کاحصہ ہے اس میں سے بحق زوجیت زید کو نصف ملے گا اوریہ نصف زوجہ ثانیہ کی طرف منتقل ہو جائے گا باقی ایك رُبع جورہے گا وہ زوجہ اولٰی کے ورثہ میں تقسیم ہوجائے گا۔
(۲)ایسی حالت میں کہ مکان متروکہ زیددونوں دین مہر سے قیمتًا کم ہے کل مکان دونوں دین مہروں میں مستغرق ہوکرنصف نصف ہوگا یاجس زوجہ کادین مہرنوسوکاہے اس کومکان مذکور میں سے ایك حصہ اورجس کادین مہرڈھائی ہزار کاہے اس کے ورثہ کوباقی مکان ملے گا تقسیم ورثہ کی اس وقت کیاصورت ہوگی؟
(۳)یہ کہ زید کی تجہیزوتکفین اورزوجہ ثانیہ کی عدت وچارماہ تك فاتحہ وغیرہ کاخرچ جومجموعہ تین سو روپیہ کا ہوا وہ اسی مکان سے لیاجائے گا یانہیں؟
(۴)زیدنے اپنے حین حیات جوکچھ خرچ اورروپیہ زوجہ ثانیہ کے ہاتھ میں دیا وہ اس کے واسطے ہبہ تھا یانہیں اور اس روپے سے جواسباب زوجہ ثانیہ اپنے استعمال کا جیسے کپڑا،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع